جموں،04ستمبر:
موں وکشمیر کے ریاسی ضلع کے چسانہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا جبکہ ابتدائی فائرنگ میں دو اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ریاسی کے چسانہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی سہ پہر جوں ہی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھادھند فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دو بدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو سکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گاوں میں دو ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ ریاسی کے چسانہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دونوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
