• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے ’بنگس ایڈونچر فیسٹول‘کا اِفتتاح کیا

تکاری سے لے کر پُر سکون پہاڑوں تک ہرچیز اور سب کچھ پیش کرتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

Online Editor by Online Editor
2023-09-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
لیفٹیننٹ گورنر نے ’بنگس ایڈونچر فیسٹول‘کا اِفتتاح کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ/10؍ستمبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج وادیٔ بنگس کا دورہ کیا اور ’ بنگس ایڈونچر فیسٹول ‘ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں جموںوکشمیر آنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ آپ سب اس خوبصورت وادیٔ بنگس کے اَپنے دورے سے یاد گار یادیں لے کر جائیں گے جو ایک بہترین آف بیٹ منزل کے طورپر اُبھر ی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جموںوکشمیر کے کئی آف بیٹ مقامات جیسے بنگس تفریحی مہم جوئی اور دِلکش تجربات کے خواہشمند سیاحوںکے لئے بہتر ین جگہ ہے ۔ جموں وکشمیر سیاحوںکو ایڈونچر، ضیافتیں ، روایتی دستکار ی سے لے کر پُر سکون پہاڑوں تک ہر چیزاور سب کچھ پیش کرتا ہے ۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ یہ فیسٹول وادیٔ بنگس کی دیہی اور مہم جو سیاحت کی صلاحیت کو مزید اُجاگر کرے گا ، اس کی قبائلی ثقافت کو فروغ دے گا اور مقامی کاریگروں کو روایتی فنون اور دستکاری کی نمائش کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو بھی اُجاگر کیا اور جموںوکشمیر یوٹی کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہا ،’’ ہم نے سیاحتی صنعت کو مکمل طور پر تبدیل کیا ہے اور جموںوکشمیر کو سب سے اُمید افزا مقام کے طور پر رکھا گیا ہے ۔ سیاحتی شعبہ جلد ہی جموںوکشمیر یوٹی کی ترقی کا ذریعہ بن جائے گا۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا مقصد سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنا اور سیاحوں، متلاشیوں اور فن کے شائقین کو زندگی بھر کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ ثقافتی ورثے کے مقامات ، آف بیٹ ، ایڈونچر اور روحانی مقامات سمیت تقریباً300 نئے مقامات تیار کئے جارہے ہیں تاکہ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو سرگرمیوں ، فیسٹولوں ، قدرتی مناظر، خریداری اور بی اینڈ بی ( بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ) سے بھرپور گھریلو اور مختلف قسم کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستان کی جی۔20 صدارت پر ملک کے ہر شہری کو فخر ہے ۔ جموںوکشمیر میں جی ۔ 20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کے بعد ہم جموںوکشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کئی گنا اِضافہ دیکھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج ریکارڈ تعداد میں سیاح جموںوکشمیر یوٹی کا دورہ کر رہے ہیں جو جموںوکشمیر کی نئی اُمنگوں کی عکاسی بھی ہے۔
اُنہوں نے بنگس میں شہریوں سے کہا کہ وہ پُر اَمن ماحول کو برقرار رکھنے میں اَپنی ذمہ داری کو اَدا کریں تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کی دیر پا سماجی و اِقتصادی ترقی حاصل کی جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اَمن کے بغیر ترقی اور سیاحت ممکن نہیں ۔ اَمن کو یقینی بنانا صرف سیکورٹی فورسز اور پولیس کا کام نہیں ہے بلکہ مقامی باشندوں اور منتخب نمائندوں سمیت ہر کسی کو اَپنا کردار اَدا کرنا ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ برسوں کی دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام نے اَمن اور خوشحالی کو تباہ کیا ہے جبکہ سیاحت سب کو متحد کر رہی ہے۔
اُنہوں نے سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات پیدا کرنے میں پرائیویٹ پلیئروں ، مقامی لوگوں اور نوجوانوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے فیسٹول کے ایک حصے کے طور پر مختلف ریلیوں اور سرگرمیوں کو جھنڈدِکھا کر روانہ کیا۔
بنگس ایڈونچر فیسٹول سیاحوں کے لئے پیرا گلائیڈنگ ، ہارس رائڈنگ ، ہاٹ ایئر بیلون ، اے ٹی وی ، ثقافتی تقریبات ، گیمز وغیرہ جیسی سرگرمیوں کی میزبانی کرتا ہے۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کپواڑہ عرفان سلطان پنڈتپوری ، میجر جنرل گریش کالیاجی او سی وجر ڈویژن ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے بدھوری ، سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ محترمہ آیوشی سوڈان ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی کپواڑہ حاجی فاروق ، پی آر آئی ممبران ، اعلیٰ اَفسران ، مقامی رہائشی اور سیاح بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جی۔20 کے رہنما وں نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے آئی آئی ٹی جمو ں میں ایس ایس اے پی ۔واٹرپر ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
چیف سیکرٹری نے آئی آئی ٹی جمو ں میں ایس ایس اے پی ۔واٹرپر ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

چیف سیکرٹری نے آئی آئی ٹی جمو ں میں ایس ایس اے پی ۔واٹرپر ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan