• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

ایشیا کپ میں پاک بھارت سپر فور راؤنڈ کا میچ بارش کے باعث آج معطل کردیا گیا

Online Editor by Online Editor
2023-09-10
in کھیل
A A
ایشیا کپ میں پاک بھارت سپر فور راؤنڈ کا میچ بارش کے باعث آج معطل کردیا گیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث آج کے لیے معطل کردیا گیا ہے اور بقیہ میچ کل کھیلا جائے گا۔
بارش کے باعث میچ روکے جانے سے قبل بھارت نے 24 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور کئی بار کوشش کے باوجود بار بار بارش کی مداخلت کی وجہ سے میچ کل دوبارہ شروع ہو گا۔سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں جاری اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن یہ فیصلہ گزشتہ میچوں کے برعکس کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔
دونوں بھارتی اوپنرز نے اعتماد اور جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 14 ویں میں دونوں نے ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی جبکہ اس دوران پاکستانی فاسٹ باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے۔دونوں بھارتی اوپنرز نے خصوصاً شاداب خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور اس دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کر لیں۔نوجوان اوپنر شبمن گل نے 52 گیندو ں کا سامنا کرتے ہوئے 58 رنز بنائے اور ایک روزہ میچوں میں آٹھویں نصف سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، شاداب کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کپتان روہت شرما 56 رنز بنا کر فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے۔ابھی بھارتی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ شاہین شاہ آفریدی نے اگلے اوور میں شبمن گل کی 58 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس کے بعد ویرات کوہلی کا ساتھ دینے لوکیش راہُل آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 147 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی اور کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا، کوہلی 8 اور راہُل 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
کولمبو میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور اس دوران گراؤنڈ میں موجود عملہ بھی تندہی سے میدان کو خشک اور کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کررہا ہے۔اس دوران امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کوچ، کپتان اور کھلاڑیوں نے بھی صورتحال کا جائزہ لیا تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ میچ کب تک شروع ہونے کا امکان ہے۔امپائرز کی جانب سے ساڑھے 8 بجے دوبارہ معائنہ کیا گیا لیکن اس سے قبل کہ وہ میچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے، ایک مرتبہ پھر بوندا باندی شروع ہو گ۴ی جس سے آج میچ دوبارہ شروع ہونے کے امکانات کافی حد تک کم ہو گئے ہیں۔
اگر میچ آج رات سری لنکن وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے تک شروع نہ ہو سکا تو پھر اس کو کل دوبارہ مکمل کیا جائے گا۔
اگر میچ سری لنکن وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے یا اس سے قبل شروع ہوتا ہے تو پاکستان کو فتح کے لیے اندازاً 20 اوورز میں نظرثانی شدہ ہدف دیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر میں پنچایتی انتخابات کیلئے حتمی ووٹر روئژن کی تیاری

Next Post

 کشمیری تارکین وطن  نے برمنگھم میں گلگت بلتستان اور  کے لیے احتجاج کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

2024-12-11
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

2024-11-28
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

2024-11-26
Next Post
 کشمیری تارکین وطن  نے برمنگھم میں گلگت بلتستان اور  کے لیے احتجاج کیا

 کشمیری تارکین وطن  نے برمنگھم میں گلگت بلتستان اور  کے لیے احتجاج کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan