سرینگر 14ستمبر:
گڈول کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسران کی ہلاکت کے خلاف وادی بھر میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا ۔
گڈول کوکر ناگ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تین اعلیٰ پولیس آفیسران کی ہلاکت کے خلاف لوگوں میں شدید غم و غصہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا جس دوران اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین اعلیٰ آفیسران کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اور ملوثین کو جلد از جلد سخت سز ا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکے۔
