• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

یروشلم۔۔۔۔۔۔

Online Editor by Online Editor
2023-09-22
in جمعہ ایڈیشن
A A
یروشلم۔۔۔۔۔۔
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:رشید پروین ؔ
تمام مسلم ممالک نے اب عملی طور پر مظلوم فلسطینیوں کو بے یارو مدد گا چھوڑا ہے اور ان پر جو ظلم و جبر اور قہر سامانیاں لمحہ بہ لمحہ ڈھائی جارہی ہیں ، ان سے کوئی بھی مسلم ملک اور مسلماں بے بہرہ نہیں ، لیکن کسی بھی نام نہاد مسلم ملک میں یہ قوت اور ہمت ہی نہیں کہ وہ اس ظلم و ستم کے خلاف آواز بھی اٹھا سکے ، اور اگر کسی نے آواز اٹھانے کی ہمت دکھائی تو اس ملک ہی کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندیاں عاید کی جاتی ہیں ، کیا یہ دور اپنی اصل اور عملی شکل میں دجالی دور نہیں ،، ؟حالات اور مسلم ممالک اب باضابطہ اس مقام پر پہنچے ہیں جہاںوہ اسرا ئیلی آسمانوں میں اپنی پناہ گاہیں تلاش کر رہے ہیں ،انہیں لگتا ہے یا ان کا گماں غالب ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ان کی شہنشاہتوں کو دوام بخش سکتے ہیں اور ان کی حفاظت اور نگہبانی کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں ،، ایران ، حماص ، اخوان المسلمون اوردوسری اسلامی تحریکیں انہیں اپنی بادشاہتوں کے لئے شدید خطرات ، ہیبتناک دشمن اور امریکی اور اسرائیلی  انہیں اپنے دوست اور اپنے تخت و تاج کے پاسباں نظر آتے ہیں ،، یہاں تک کہ ان لوگوں نے ا سلامی رنگ کے بجائے آہستہ آہستہ تہذیب و تمدن ، ثقافت اورمعاشرے کے مختلف رنگوں میں بھی اسی صیہونی رنگ کو پسند کیا ہے اور اسی رنگ میں اپنے آپ کو رنگنے کا شعوری فیصلہ کیا ہے ، افسوس کہ یہ لوگ کبھی اپنے نبی برحقﷺ اور قرآن کریم میں واضح طور قوم یہود سے متعلق پیش گوئیوں اور ماضی و حال کے عمل کو نہ پہچانتے ہیں اور نہ اپنی بے پناہ” دجالی“ مصروفیات کی وجہ سے ان پر غور کرنے کی فرصت پارہے ہیں اس کا راز کیا ہے کہ ، اب نوشتہ دیوار پر لکھا ہوا سارا مضمون صاف اور واضح ہوتے ہوئے بھی یہ لوگ نہیں پڑھتے ،(اور جب ہم چاہتے ہیں تو ان کے قلوب اور دل ودماغ پر مہر لگاتے ہیں القرآن )
امریکہ اسرائیل کو اتنی امداد ہر سال فراہم کرتا ہے جتنی کہ وہ سارے ممالک کو فراہم کرتا ہے اور پھر پچھلے دروازوں سے اسرائیل کیا حاصل کرتا ہے یہ کبھی معلوم نہیں پڑتا  ، امریکہ سے نیو کلیر فارمولے اسرائیلیوں کے ہاتھ کیسے لگے یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ،، بہر حال اسرائیل کو آخری دور میں( دجالی ) ساری دنیا کی حکمرانی حاصل ہوگی ، گریٹر اسرائیل کے خواب کی تعبیر بھی ایک مختصر سی مدت کے لئے انہیں نظر آئے گی جس کی معاونت یہی ہے کہ عربوں کی بصیرت اور بصارت پر مہر لگ چکی ہے اور وہ غیر دانستہ طور اس سٹیج کو سیٹ کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں ۔
 تاریخوں میں موجود ہے کہ جب بھی یہ لوگ یہاں غالب آئے ہیں انہوں نے تاریخ کے سب سے بڑے قتل عام رقم کئے ہیں فتنہ و فساد پھیلایا ہے یہاں تک کہ صحن بیت المقدس میں بھی کسی مظلوم کو نہیں بخشا ہے ، اس سر زمین کے اصل وارثوں پر ظلم و ستم کے پہا ڈ توڈ ے ہیں ،،اور یہی ماضی میں ہوا ہے ، اور یہی آج بھی ہورہا ہے ، جب یروشلم کو حق اور باطل کی امتحان گاہ بننا پہلے ہی قرار دیا گیا ہے اور یروشلم کی تقدیر یہی لکھی جاچکی ہے ۔ تو کیا یہ امتحان گاہ ان کے لئے نہیں جو اپنے آپ کو مسلم کہلاتے ہیں ۔ کیا ان کا امتحان شہادت گاہ یروشلم میں نہیں ہوگا؟ صحراو ¿ں کے باوجود اللہ نے تمام نعمتیں محظ اپنے حبیب کے صدقے میں جن کو عطا کی ہیں کیا ان کے ایمانوں کی آزمائش نہیں ہوگی ؟، احادیث مبارکہ میں حتمی اور صاف بتایا گیا ہے کہ خراساں سے وہ لشکر نکلیں گے جنہیں کوئی زیر نہیں کر پائے گا ، یہ اہل یہود اور ان کے معاونین کے آخری لمحات ہوں گے ،، ،
Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ربیع الاول : نبی ﷺ کی ولادت کا مہینہ 

Next Post

آپ کو علماء سے چڑ کیوں جبکہ وہ انبیاء کے وارث ہیں؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
حُسنِ اخلاق ایمانِ کامل کی علامت

آپ کو علماء سے چڑ کیوں جبکہ وہ انبیاء کے وارث ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan