بھوپال: بی جے پی نے موہن یادو کو مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ وہ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں ان کا نام لیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔وہ اجین ساؤتھ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں وزیر تعلیم تھے۔ وہ سنگھ کے قریب ہیں اور انہوں نے اے بی وی پی کے ذریعے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ موہن یادو کی حکومت میں دو نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
جگدیش دیورا اور راجندر شکلا ان کی حکومت میں ڈپٹی سی ایم کے طور پر کام کریں گے۔ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ سابق مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر ایم پی اسمبلی کے اگلے اسپیکر ہوں گے۔
