• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’بھاری قیمت‘ چکانا پڑی رہی ہے: نیتن یاہو

Online Editor by Online Editor
2023-12-24
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’بھاری قیمت‘ چکانا پڑی رہی ہے: نیتن یاہو
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب مانیٹرینگ
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کی ’بہت بھاری قیمت‘ ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات اتوار کو اس وقت کہی جب حماس کے ساتھ لڑائی میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعے کے بعد سے فلسطینی علاقے میں 14 فوجیوں کی ہلاکت کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بہت بھاری قیمت میں پڑ رہی ہے لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ’ہم پوری طاقت کے ساتھ فتح کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ (ہم یہ جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے) جب تک کہ حماس کی تباہی، اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ دوبارہ کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا، جیسے تمام اہداف حاصل نہ کر لیں۔‘
’یہ واضح رہے کہ یہ ایک طویل جنگ ہو گی… (جب تک) حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا اور ہم شمال اور جنوب دونوں میں سیکورٹی بحال نہیں کر لیتے۔‘
27 اکتوبر کو اسرائیل کے زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی علاقے میں 153 فوجیوں کو کھو دیا ہے جن میں سنیچر کے روز ہلاک ہونے والے 10 فوجی بھی شامل ہیں۔
اسرائیل نے اتوار کو حماس کو تباہ کرنے کے لیے اپنی فوجی مہم تیزی لائی ہے اور اب شدید لڑائی کا مرکز جنوبی غزہ ہے جہاں زیادہ تر بے گھر فلسطینی پھنسے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک فون کال میں شہریوں کے تحفظ کی ’ضرورت‘ پر زور دیا جبکہ نیتن یاہو نےعزم ظاہر کیا کہ اسرائیل ’اپنے تمام اہداف کے حصول تک جنگ جاری رکھے گا۔‘
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محصور فلسطینی علاقے میں مزید 200 اہداف کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ حماس کو شکست دینے اور بقیہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے انہوں نے شمالی غزہ کے ایک کمپاؤنڈ میں سکولوں، ایک مسجد اور ایک کلینک کے قریب چھاپہ مارا اور انہیں وہاں سے ’بچوں کے لیے تیار کردہ دھماکہ خیز بیلٹ، درجنوں مارٹر گولے، سیکڑوں دستی بم اور انٹیلیجنس دستاویزات ملی ہیں۔‘
حماس نے اسرائیلی فورسز کے ان دعوؤں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے ’معصوم شہریوں کے قتلِ عام اور تباہ کن جارحیت کا جواز پیش کرنے کے مترادف ہیں۔‘

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گانتھ مولہ بارہمولہ میں سبکدوش پولیس آفیسر ملی ٹٔنٹوں کی فائرنگ کے نتیجے میں از جاں

Next Post

فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی آرٹسٹوں کے غزہ کی حمایت میں بیانات اور عطیات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی آرٹسٹوں کے غزہ کی حمایت میں بیانات اور عطیات

فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی آرٹسٹوں کے غزہ کی حمایت میں بیانات اور عطیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan