• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

فراڈ کیس: گرفتار ملزم چندر شیکھر کا جیل سے واٹس ایپ پر جیکلین فرنینڈس سے رابطہ

Online Editor by Online Editor
2023-12-27
in شوبز
A A
فراڈ کیس: گرفتار ملزم چندر شیکھر کا جیل سے واٹس ایپ پر جیکلین فرنینڈس سے رابطہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

مبینہ نوسر باز چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنینڈس کو جیل سے کئی واٹس ایپ پیغامات بھیجے جن میں ان کو (جیکلین) اس کیس سے نکالنے کی یقین دہانی سے لے کر ان سے کالے کپڑے پہننے کی درخواست شامل ہے تاکہ انہیں پتا چل سکے کہ جیکلین نے ان کے واٹس ایپ پیغامات پڑھ لیے ہیں۔
جیکلین فرنینڈس اور چندر شیکھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شروع کیے گئے دو سو کروڑ روپے (دو ارب انڈین روپے) کی مالیت کے فراڈ کیس میں ملزمان ہیں۔
چندر شیکھر کے واٹس ایپ پیغامات کے خلاف جیکلین نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ جیکلین نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ چندر شیکھر کی جانب سے بھیجے گئے مسیجز کی میڈیا کوریج سے ان کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔تاہم اپنے جواب میں چندر شیکھر نے الزام عائد کیا ہے کہ جیکلین کی درخواست میں کیس کے کئی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات میں اگر ایک لفظ بھی دھمکی آمیز یا کیس سے متعلق ہو تو وہ کوئی بھی سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں۔
این ڈی ٹی وی نے چندر شیکھر کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات تک رسائی حاصل کی ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چندر شیکھر نے جیکلین کو یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ سپرسٹار بن جائیں گی۔
اپنے پیغام میں چندر شیکھر جیکلین سے کہتے ہیں کہ ’جلد ہی ایک مشہور فلم ساز ان سے رابطہ کریں گے۔‘
ایک اور پیغام میں شیکھر جیکلین فرنینڈس سے کہتے ہیں کہ وہ سیاہ کرتہ یا کپڑے پہن لیں تاکہ انہیں پتا چلے کہ آپ میرے پیغامات پڑھ رہی ہیں۔
شیکھر واٹس ایپ میسج میں لکھتے ہیں کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آپ کیوں مجھے نظرانداز کر رہی ہیں؟‘
ایک اور پیغام میں چندر شیکھر ان کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ ان کو اس مشکل سے نکال لیں گے۔ جیکلین کو خبردار کرتے ہوئے شیکھر لکھتے ہیں کہ ’وہ ان لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئیں جو میٹھی میٹھی باتوں کے ذریعے ان کو استعمال کر رہے ہیں۔‘
خیال رہے کہ جیکلین فرنینڈس نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے خلاف فراڈ کیس اور اس میں ضمنی چالان کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں اداکارہ کہتی ہیں کہ وہ چندرشیکھر کے حملے کا ’معصوم شکار‘ ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ جیکلین نے غیرقانونی رقم بیرون ملک بھیجنے میں چندر شیکھر کی مدد کی، اس لیے ان پر کیس بنتا ہی نہیں۔
تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کے درخواست کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اداکارہ نے ابھی تک اس بات کی تردید نہیں کی کہ شیکھر نے ان کو سات کروڑ انڈین روپے کی مالیت کے تحائف دیے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جلد اور آنکھوں سمیت کئی مسائل کا سبب

Next Post

نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں، ترک صدر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں، ترک صدر

نیتن یاہو ہٹلر سے مختلف نہیں، اسرائیلی حملے یہودیوں پر نازی حملوں جیسے ہیں، ترک صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan