• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

شاہ رُخ خان اور دیپکا پاڈوکون کی کامیاب جوڑی نئے پروجیکٹ میں ایک بار پھر ایک ساتھ

Online Editor by Online Editor
2024-01-02
in شوبز
A A
شاہ رُخ خان اور دیپکا پاڈوکون کی کامیاب جوڑی نئے پروجیکٹ میں ایک بار پھر ایک ساتھ
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ میں اپنی آن سکرین کیمسٹری کے دیرپا اثرات مُرتب کرنے والے شاہ رُخ خان اور دیپکا پاڈوکون ایک بار پھر اکٹھے ہو رہے ہیں۔اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق اس بار یہ کامیاب فلمی جوڑی کسی نئی فلم کے لیے نہیں بلکہ گاڑیوں کے معروف برینڈ ہںڈائی انڈیا کی ’کریٹا ایس یو وی‘ کے اشتہار میں نظر آئے گی۔
اس اشتہار کا ٹیزر منگل کو ریلیز کیا جا چکا ہے جس میں مداحوں کو ایک جھلک دکھائی گئی ہے کہ وہ اس اشتہار میں کیا توقع کر سکتے ہیں۔ٹیزر میں دیپکا پاڈوکون سیاہ رنگ کا شاندار لباس پہنے، سُرخ لِپ سٹک لگائے اور اُڑتے بالوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
اشتہار میں موجود ایک کردار اعلان کرتا ہے کہ ’اس کھیل کا ایک ہی بادشاہ ہے۔‘ دپیکا، شاہ رُخ خان کی تصویر دکھائے ہوئے ٹیبلٹ کی طرف دیکھ کر پوچھتی ہیں کہ ’بادشاہ کہاں ہو تم؟‘ٹیزر کا اختتام شاہ رُخ خان کے اندھیرے میں ایک پُراسرار خاکے کی آمد کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ کہتے ہیں کہ ’اب آئے گا۔‘
یاد رہے کہ بالی وُڈ کی سپرسٹار دیپکا پاڈوکون کو گاڑیوں کے معروف برینڈ ’ہنڈائی‘ نے اپنا گلوبل ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔دیپکا پاڈوکون اور شاہ رُخ خان کی سکرین جوڑی کو 2007 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے لے کر ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی کامیاب فلموں تک ناظرین کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔
ان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بھی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر سے 1000 کروڑ روپے کمائے۔اس طرح یہ سال کی دوسری سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی، یہاں تک کہ ’جوان‘ میں دیپکا پاڈوکون کے مختصر کردار نے بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شاہ رُخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ تاحال سنیما گھروں میں چل رہی ہے۔ اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا پاڈوکون کہتی ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم ’فائٹر‘کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔
یہ فلم رواں برس 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ خیال رہے کہ اس فلم کے ذریعے دپیکا پاڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہٹ اینڈ رن قانون: حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مفاہمت؛ یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم

Next Post

ہندوستان پر دباؤ کے لئے دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے پاکستان: ایس جے شنکر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
تعلقات کو معمول کے مطابق جاری رکھ کر دہشت گردی کو معمول پر لانا ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہے: وزیر خارجہ

ہندوستان پر دباؤ کے لئے دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے پاکستان: ایس جے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan