• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

اولیا اللہ سے گستاخی اور نتائج سے گھبراہٹ

Online Editor by Online Editor
2024-01-12
in جمعہ ایڈیشن
A A
تعارف :صوفی شاعر محمد صاحب کھار
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:جی ایم بٹ 

ایک مستند اہلحدیث عالم نے پچھلے دنوں معروف اولیا اللہ کے حوالے سے کئی ایسی باتیں کیں جن سے پورے کشمیر میں ہل چل پیدا ہوگئی ۔ کشمیر میں اولیا کے ساتھ ایک خاص عقیدت پائی جاتی ہے ۔ بلکہ کشمیر کی آبادی کا بیشتر حصہ اعتقاد والوں پر مشتمل ہے ۔ توحید کے ساتھ جو شدت پسند خیالات رکھتے ہیں انہیں بد اعتقادوںکے طور جانا جاتا ہے ۔ بلکہ ان کے ساتھ نفرت کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ اس درمیان اگرچہ توحید کے حامی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ تاہم وہ بھی اولیا اللہ کے بارے میں اپنے اصل اعتقاد کا اظہار کرنے سے احتراز کرتے ہیں ۔ پہلے اس قسم کے حلقے میں صرف اہلحدیث شامل تھے ۔ جنہوں نے ابتدائی زمانے میں دعاء صبح اور اوراد فتحیہ مسجد میں اجتماعی طور پڑھنے کی کھل کر مخالفت کی ۔ بعد میں جب کشمیر میں دیوبندی اسلام کی بڑے پیمانے پر اشاعت ہوئی اور دودراز علاقوں میں مدارس قائم کئے گئے تو ان کے مفتیوں اور مبلغوں کی طرف سے روایتی طرز عبادت کی مخالفت کی گئی ۔ یہاں تک انہوں نے مسجدوں پر قبضہ جماکر ان پیروں اور مجاوروں کی چھٹی کی جو اعتقاد کو بحال رکھے ہوئے تھے اور اس ذریعے سے اپنا روزی روٹی کماتے تھے ۔ایسے پیروں اور بزرگوں نے اپنی ساری زندگی غریب طبقوں سے وابستہ رکھی اور خود بھی انتہائی عسرت کی زندگی گزاری ۔ تاہم دیوبندی مولویوں نے ایک دم سے اپنا طرز زندگی تبدیل کرکے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ اختیار کئے ۔ بڑے پیمانے پر لوگوں کا استحصال کرکے اپنے لئے نوابوں اور وزیروں کی آمدنی کے وسائل تلاش کئے ۔ یہ لوگ اب کسی طور عام شہریوں کا سا طرز زندگی اختیار کرنے کو تیار نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ کے ساتھ عام لوگوں کے اعتقاد کا متنازع مسئلہ جب سامنے آیا تو انہوں نے وقت ضایع کئے بغیر خود کو اس سے علاحدہ کیا یا اس مسئلے میں مداخلت سے انکار کیا ۔ اس طرح سے مسئلہ آیا اور گیا ۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ کشمیر میں دیو بندیوں سمیت تمام توحید         پسندوں کا اصل منبع سعودی شہنشاہیت ہے جس کا نظریہ وہابی نظریہ کہلاتا ہے ۔ اسی وہابی نظریے کی پرچار کی وجہ سے یہاں کا توحید پرست  حلقہ آج تک قائم و دائم ہے ۔ بلکہ ان کے لئے جو عیش و عشرت پائی جاتی ہے اور ہرسال ان کے لئے حج اور عمرے کے جو سفر طے ہوتے ہیں وہ اسی کا نتیجہ ہیں ۔ اس کے باوجود انہوں نے اس’فتنے‘ کا حصہ بننے سے اجتناب کیا جو ان کے سارے مشن اور ذاتی اخراجات کی اصل بنیاد ہے ۔

کشمیر میں اولیاء اللہ کے حوالے سے منفی سوچ کا اظہار کسی کے لئے ممکن نہیں ۔ بلکہ پورے برصغیر میں کہیں بھی اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے ۔ ماضی میں بہت سے لوگوں نے اس طرح کی بیان بازی ضرور کی ۔ لیکن یہ زیادہ موثر ثابت نہ ہوئی ۔ کشمیر میں مائسمہ اور شوپیان کے علاوہ کہیں بھی کوئی مضبوط حلقہ قائم نہ ہوسکا جو توحید کو لے کر اولیاء اللہ کے ساتھ اعتقاد کی مخالفت کرکے کوئی جگہ بناسکا ہو ۔ یہاں کے توحید پرست بھی اہم موقعوں پر دستگیر صاحب اور شیخ نورالدین کی شاعری کا حوالہ دیتے ہیں ۔ شیخ کے اشعار بڑے مزے سے سنائے جاتے ہیں ۔ اس دوران یہ بات سمجھنا بھی مشکل نہیں کہ حضرت امیر کبیر کا اوراد فتحیہ اسلامی توحید کا ٹھوس مجلہ ہے جس میں کلمہ توحید کی عظمت بیان کی گئی ہے ۔ ان اولیا کے ساتھ ہمارا عقیدہ جو بھی ہو تاہم یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی ہے کہ انتہائی مشکل حالات اور اپنے مخالف ماحول میں انہوں نے حق کی ترویج کی اور اس کے نتائج سے بے خطر ہوکر اسلام کی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کیا ۔ آج جو لوگ یہاں سیٹھ اور شیر بن کر مسجدوں کے محرابوں میں کھڑے ہوکر اسلام کی بات کرتے ہیں ۔ انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس کے لئے ماحول سازگار بنانے والے یہی اولیا اللہ ہیں جن کے بارے میں آج ہم ہرزہ سرائی کرتے ہیں ۔ پھر معمولی مخالفت کے سامنے ہم اپنے اندر کھڑا رکھنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں اور اصل اسلام سے بھی انکار کرتے ہیں ۔ اس کے بجائے ان اولیا اللہ نے امتحان کے موقعوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بلکہ اپنی بات پر ڈٹ گئے ۔ انہوں نے جو استقامت دکھائی اسی کا نتیجہ ہے کہ آج تک یہاں اسلام قائم و دائم ہے ۔ یہ ان کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے کہ کفر و شرک کے سب سے مضبوط گڑھ کے اندر انہوں نے توحید و رسالت کا نعرہ بلند کیا اور لوگ جوق در جوق حلقہ اسلام میں داخل ہوئے ۔ اس کے بجائے ہماری حالت یہ ہے کہ جب تک ہمارا ذریعہ آمدنی متاثر نہیں ہوتا اسلام کی بات کرتے ہیں ۔ آمدنی میں رتی برابر بھی فرق آیا تو ہمیں اسلام یاد ہے نہ توحید سے کوئی غرض ہے ۔ پھر ہم اپنے ایمان کو Slip of tongue قرار دیتے ہیں ۔ حالانکہ یہ حقیقت نہیں ۔ بلکہ عوامی اجتماعات میں جو باتیں کی جاتی ہیں سوچ سمجھ کر کی جاتی ہیں ۔ ایسے اجتماعات کے لئے موضوع عوام نہیں بلکہ ہم خود منتخب کرتے ہیں ۔ پھر اس کے لئے کئی دن تیاری کرکے کتابوں سے حوالے اخذ کئے جاتے ہیں ۔ قران و حدیث کے حوالے اچانک ہمارے ذہن میں نہیں آتے بلکہ پہلے سے مطالعہ کرکے ایسی باتیں کی جاتی ہیں ۔ اس کے باوجود ایسی باتیں کرنے والے اپنی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں ۔ دوسرے علما ایسے خیالات سے خود کو الگ کرتے ہیں ۔ علما کا اس طرح کا فرار ان کے اصل اعتقاد سے فرار ہے اور یہی سب سے بڑی منافقت ہے ۔ رہا سوال اولیا اللہ سے اعتقاد رکھنے والوں کا تو وہ کسی طور اپنے اعتقاد سے الگ ہونے اور ایسے خیالات کو ترک کرنے کو تیار نہیں ۔ وہ سخت مخالفانہ ماحول میں اپنے اعتقاد کا اظہار کرتے ہیں ۔ ان کی یہ استقامت واقعی قابل داد ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وی بی ایس وائی: مکمل تبدیلی مہم

Next Post

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام، نیٹ فلکس نے نائنتھارا کی فلم ’اناپُورانی‘ ہٹا دی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام، نیٹ فلکس نے نائنتھارا کی فلم ’اناپُورانی‘ ہٹا دی

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام، نیٹ فلکس نے نائنتھارا کی فلم ’اناپُورانی‘ ہٹا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan