• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا آخری بجٹ |  یکم فروری کو پیش کیا جائے گا، بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا

Online Editor by Online Editor
2024-01-12
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں ۔۱۱جنوری:

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا۔ یہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ اجلاس ہوگا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس 9 فروری تک جاری رہے گا۔ صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔

اس کے بعد یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔پارلیمنٹ کا یہ بجٹ اجلاس مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری اجلاس ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت اس عبوری بجٹ میں خواتین اور کسانوں سے متعلق بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو دی جانے والی کسان سمان ندھی کو دوگنا کرنے کی تجویز لے سکتی ہے۔ تاہم فی الحال حکومت کے ایجنڈے میں کوئی بڑا قانون سازی کا کام نہیں ہے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ سال 4 دسمبر سے شروع ہوا تھا جو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ختم ہو گیا تھا۔ یہ اجلاس اہم تھا کیونکہ اس دوران حکومت نے جرائ؇Ÿ اور انصاف سے متعلق نئے بل منظور کیے تھے۔اس کے علاوہ ایک اور اہم واقعہ پیش آیا تھا جس نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا تھا۔ دراصل لوک سبھا کی کارروائی کے دوران سامعین گیلری میں بیٹھے دو نوجوان ارکان پارلیمنٹ کی بنچ کے پاس پہنچے اور کوئی زرد گیس پھیلا دی تھی۔

تاہم ارکان اسمبلی نے ان نوجوانوں کو پکڑ کر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔اس واقعے کے بعد اپوزیشن نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈران نے احتجاج کیا تو ان پر پارلیمنٹ کے ضابطے کی بھی خلاف ورزی کا الزام عائد ہوا، جس کے پیش نظر اسپیکر لوک سبھا اور چیئرمین راجیہ سبھا نے اپوزیشن کے کئی ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ کمپلیکس میں گاندھی کے مجسمہ کے سامنے شدید مظاہرہ کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

محدود انسان

Next Post

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کا کیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کا کیس

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کا کیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan