• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

جب بھاگیہ شری کو لگا کہ سلمان خان ان کے ساتھ ’فلرٹ‘ کر رہے ہیں

Online Editor by Online Editor
2024-01-21
in شوبز
A A
جب بھاگیہ شری کو لگا کہ سلمان خان ان کے ساتھ ’فلرٹ‘ کر رہے ہیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
بالی وڈ اداکارہ اداکار بھاگیہ شری نے اپنے شوہر ہمالیہ داسانی کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صرف سلمان خان ہی تھے جو ہمالیہ کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں جانتے تھے۔ بھاگیہ شری اور سلمان نے 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں اداکاری کا آغاز کیا۔
شوبز کی ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بھاگیہ شری نے کہا کہ اپنے شوہر سے ان کی ملاقات ہائی سکول میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قدامت پسند والد سے اس تعلق کا ذکر کرنے میں خوف محسوس کرتی تھیں۔
ان کہنا وہ سکول میں بہت ’پڑھاکو‘ تھیں اور اپنی کلاس کے لڑکوں سے کبھی بات نہیں کی کیونکہ ان کی پرورش قدامت پسند ماحول میں ہوئی تھی۔ یہ سب اُس وقت بدل گیا جب انہیں ہمالیہ سے پیار ہو گیا۔
انہوں نے ’میں نے پیار کیا‘ کی ریلیز سے قبل شادی کر لی جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے اور اپنا فلمی کیریئر ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔
فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی شوٹنگ کے دوران بھاگیہ شری نے اپنے رشتے کے بارے میں رازداری کو کیسے برقرار رکھا اس پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سلمان کے ساتھ میری دوستی واقعی گہری ہوگئی، سلمان کا ہمالیہ جی کے ساتھ ایک مشترکہ دوست تھا، اور وہ ہمارے بارے میں جان گئے تھے۔ وہ جاننے والے پہلے شخص تھے۔ ہم ’دل دیوانہ بن سجنا کے‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے، اور ہم تقریباً ایک ماہ سے اوٹی میں تھے۔ سلمان آتا تھا، اور میرے کان میں گانا گانا شروع کر دیتا تھا‘
’سلمان نے کبھی ایسا سلوک نہیں کیا تھا۔ وہ مجھے تھوڑا سا دھکا دیتا، قریب آتا اور دوبارہ گانا شروع کر دیتا۔ اور میں سوچ رہی تھی کہ وہ میرے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟ وہ مذاق کیوں کر رہا ہے؟‘
بھاگیہ شری نے کہا کہ وہ گھبرا گئیں اور سلمان کو ایک طرف لے کر گئیں اور کہا کہ ’اپنی حد میں رہو، تمہیں کیا ہوا ہے؟‘
اس کے بعد سلمان نے انکشاف کیا کہ انہیں سب معلوم ہے کہ ’دل دیوانہ کہاں ہو رہا ہے۔‘
سلمان خان نے بھاگیہ شری کو مشورہ دیا کہ وہ ہمالیہ کو خفیہ طور پر سیٹ پر آنے کی دعوت دے سکتی ہیں۔ سلمان نے کہا کہ ’’وہ میرے ساتھ میرے کمرے میں رہ سکتا ہے، اور سیٹ پر موجود ہر شخص اسے میرا دوست سمجھے گا۔‘
لیکن بھاگیہ شری نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھاگیہ شری حال ہی میں سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ایک کیمیو رول میں نظر آئیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں برفباری موسمی تبدیلی کی نذر

Next Post

شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات، طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہوئی: ثانیہ مرزا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات، طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہوئی: ثانیہ مرزا

شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات، طلاق ’چند ماہ‘ قبل ہوئی: ثانیہ مرزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan