• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیل صرف فوجی طریقے سے امن قائم نہیں کر سکتا: یورپی یونین

Online Editor by Online Editor
2024-01-22
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
اسرائیل صرف فوجی طریقے سے امن قائم نہیں کر سکتا: یورپی یونین
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ صرف فوجی طریقے سے امن قائم نہیں کر سکتا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بلاک کے 27 وزرائے خارجہ برسلز میں اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی اور اہم عرب ریاستوں کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
جوزف بوریل نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبات کو مسترد کرنے کے بیان کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم جو کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ دو ریاستی حل تیار کیا جائے۔ تو آئیے اس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ امن اور استحکام صرف فوجی طریقے سے قائم نہیں کیا جا سکتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ان کے ذہن میں دوسرے کون سے حل ہیں؟ کیا تمام فلسطینیوں کو وہاں سے نکل جانا ہے؟ انہیں مارنے کے لیے؟‘
یورپی یونین کے حکام نے زور دیا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کو حتمی طور پر حل کرنے کے بارے میں بات کی جائے۔‘
یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ انہوں نے بلاک کے وزراء کو پائیدار امن کی تلاش کے لیے جامع نقطہ نظر کے ساتھ موقف پیش کرنے کا کہا ہے۔
یورپی یونین نے غزہ کے تنازع پر مشترکہ موقف کے لیے خاصی محنت کی ہے۔ یورپی یونین کے حکام نے غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد کے دن کے حوالے سے کچھ مطالبات پیش کیے ہیں۔
یورپی یونین کی جانب سے طویل مدتی اسرائیلی قبضے اور حماس کی حکمرانی کا خاتمہ اور علاقے کو چلانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے کردار کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حماس کو تباہ کرنے کے بعد اسرائیل کو چاہیے کہ وہ غزہ کی سکیورٹی سنبھال لے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ غزہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ بنے۔‘
حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے اہم اتحادی اور حامی امریکہ نے بھی حال ہی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی تھا اور اپنے امریکی اتحادی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگ کا آغاز سات اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد کیا تھا جس میں حکام کے مطابق 12 سو افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 240 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پی ایم مودی نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ

Next Post

کشمیری مسلمانوں نے رام مندر کی تقریب کیلئے 2 کلو خالص زعفران کا تحفہ دیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
کشمیری مسلمانوں نے رام مندر کی تقریب کیلئے 2 کلو خالص زعفران کا تحفہ دیا

کشمیری مسلمانوں نے رام مندر کی تقریب کیلئے 2 کلو خالص زعفران کا تحفہ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan