• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

 پارلیمنٹ  میں تعمیری تنقید کا خیرمقدم ہے ۔مودی

Online Editor by Online Editor
2024-01-31
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
 پارلیمنٹ  میں تعمیری تنقید کا خیرمقدم ہے ۔مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

 نئی دلی۔ 31؍جنوری:

وزیر اعظم نریندر مودی نے بجٹ اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیاکے روبرو ایک بیان دیا۔اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا ذکر کیا اور پہلے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا’’خواتین کےتفویض اختیارات اور ایڈولیشن ایکٹ کی منظوری ہماری قوم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناری شکتی کی طاقت، بہادری اور عزم کوقوم کی جانب سےقبول کئے جانے کا اعتراف کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ عبوری بجٹ پیش کئے جانے کو، خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن قرار دیتےہوئےاس کی اہمیت کو  اجاگر کیا۔گزشتہ دہائی  کے بارے میں غور کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے ہر رکن کے تعاون کا اعتراف کیا۔البتہ انہوں نے ان لوگوں کے   مابین خود شناسی پر زور دیا جو جمہوری اقدار سے بھٹک چکے ہیں اور ہنگامہ آرائی اور رخنہ اندازی کا سہارا لیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ’’جمہوریت میں تنقید اورمخالفت ضروری ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایوان کواپنے تعمیری خیالات سے مالا مال کیا ہے، اورجنہیں ایک بڑے طبقے نے یاد رکھا ہے۔ لیکن  ان لوگوں کو کوئی یاد نہیں رکھتا جنہوں نے صرف رخنہ اندازی کی ہے۔‘‘اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے پارلیمانی مباحثوں کے پائیدار اثرات پر زور دیتے ہوئے کہا،’’یہاں بولا جانے والا ہر لفظ تاریخ کے ابواب میں گونجے گا۔‘‘

انہوں نے اراکین سے مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا،’’ حالانکہ تعمیری تنقید کاخیر مقدم ہے، لیکن خلل ڈالنے والے رویہ  کا نام و نشان مٹ جائے گا۔‘‘بجٹ اجلاس کے جاری ہونے کے ساتھ،وزیر اعظم مودی نے تمام معزز ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنا مثبت نقش چھوڑنے کے اس  موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے ان سے قومی مفادات کو ترجیح دینے کی التجا کرتے ہوئے کہا،’’آئیے ہم اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی  پوری کوشش کریں، ایوان کو اپنے خیالات  و نظریات سے مالا مال کریں،اور قوم کو جوش اورپُرامیدی کے جذبے سے بھردیں ۔‘‘جلد پیش کئے جانے والے بجٹ کے حوالے سے ،وزیراعظم نے کہا کہ’’ عام طور پر جب انتخابات کا وقت قریب ہوتا ہے تو مکمل بجٹ پیش نہیں کیا جاتا، ہم بھی اسی روایت پر عمل کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کے بعد مکمل بجٹ آپ کے سامنے  پیش کریں  گے۔اس بار، ملک کی وزیر خزانہ نرملا جی  بعض رہنما نکات کے ساتھ کل اپنا بجٹ ہم سب کے سامنے پیش کرنے والی ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا’’ عوام کے آشیرواد سے تقویت حاصل کرتے ہوئے  ،بھارت کا     مبنی برشمولیت اور جامع ترقی کا سفر جاری رہے گا۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے وارانسی میں مہارشی سندیپنی پبلک اسکول کا افتتاح کیا

Next Post

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan