• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

خاندانی سیاست جمہوریت کیلئے باعث تشویشن : وزیر اعظم

Online Editor by Online Editor
2024-02-06
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
خاندانی سیاست جمہوریت کیلئے باعث تشویشن : وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 05 فروری :
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا کہ خاندانی سیاست اور خاندانی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں اور خاندانی سیاست ملک کی جمہوریت کے لیے تشویش کا باعث ہونا چائیے ۔مسٹر مودی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطبے پر تحریک شکریہ پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی جماعتیں، خاندانوں کے ذریعے چلائی جانے والی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا ’’ملک نے اقربا پروری کا خمیازہ اٹھایا ہے، کانگریس کو بھی اقربا پروری کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔‘‘ اپوزیشن اراکین کی ٹوکا ٹاکی کے درمیان انہوں نے کہا کہ اگر ایک خاندان کے ایک سے زیادہ افراد اپنی محنت سے سیاست میں داخل ہوتے ہیں اور اگر اپنی قابلیت سے آگے بڑھتے ہیں، تو ان کا خیرمقدم ہے۔”وزیراعظم نے کہا کہ ایک خاندان کے 10 افراد کے سیاست میں آنے سے کوئی نقصان نہیں، لیکن ہم ایسی خاندان پرستی کی بات کر رہے ہیں، جس میں صرف ایک خاندان ہی پارٹی چلاتا ہے، پارٹی کے تمام افراد ایک خاندان کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔اپوزیشن کے اعتراضات کے درمیان انہوں نے کہا “راجناتھ سنگھ (وزیر دفاع) اور امیت شاہ (وزیر داخلہ) کوئی پارٹی نہیں چلاتے۔
کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا "ایک ہی پروڈکٹ کو بار بار لانچ کرنے کی وجہ سے دکان بند ہونے کی نوبت آ گئی ہے۔انہوں نے صدر کے خطبے کو حقائق پر مبنی ایک بڑی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت ہندوستان کس رفتار اور کس پیمانے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ کے خطبے پر اپوزیشن کی تنقید کرنے کے انداز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکڑوں میں سوچتی ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی بات کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لگتا ہے اپوزیشن نے کافی دیر تک اپوزیشن کی نشستوں پر بیٹھنے کا تہیہ کرلیا ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے اپنے خطبے میں خواتین، غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں کو ملک کے چار ستون قرار دیا ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ان کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے، لیکن حزب اختلاف ان طبقوں کے لوگوں کو اکثریت اور اقلیت کے چشمے سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سے سوال کیا کہ آپ کب تک ٹکڑوں میں سوچتے رہیں گے؟

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیری زبان عالمی سطح پر شامعین تک پہنچنے کیلئے تیار

Next Post

مودی حکومت ایچ ای سی کے لوگوں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
عوامی مسائل کو اٹھانے والی ہر آواز کو دبا رہی ہے مودی حکومت: راہل گاندھی

مودی حکومت ایچ ای سی کے لوگوں کو بے روزگار کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan