• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, جون ۲۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

پونم پانڈے کی ’موت‘: ایجنسی نے ’شرمناک‘ پبلسٹی سٹنٹ پر معافی مانگ لی

Online Editor by Online Editor
2024-02-06
in شوبز
A A
پونم پانڈے کی ’موت‘: ایجنسی نے ’شرمناک‘ پبلسٹی سٹنٹ پر معافی مانگ لی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
اپنی ہی ’موت‘ کا ڈرامہ رچانے سے انڈین اداکارہ پونم پانڈے نے جہاں ایک ہنگامہ برپا کیا وہیں ان حدود و قیود سے متعلق بھی یہ بحث چھڑ دی جو سوشل میڈیا کے استعمال پر لاگو ہونی چاہییں۔
اس واقعے نے اس بات پر بھی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا سوشل میڈیا سٹارز کے لیے ’اہم‘ ہونا اس حد تک ضروری ہے کہ وہ کسی بھی سطح تک چلے جائیں۔
لوگوں کی آگاہی کے لیے یہاں یہ ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ ریئلٹی سٹار نے اب تک کی ’سستی‘ پروموشن کی خاطر اپنی موت کا سکرپٹ خود لکھا۔
اس تشہیری ہتھکنڈے کو گھڑنے والی ایجنسی نے اب معافی مانگ لی ہے اور ان تمام لوگوں سے معذرت کی ہے جو اس واقعے سے دلبرداشتہ ہوئے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق اس کا مقصد لوگوں میں سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا کیونکہ اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کی جاتی۔
اس طرح مذکورہ ایجنسی نے پونم پانڈے کو ’ہاٹرفلائی‘ کے ساتھ مل کر سروائیکل کینسر کی وجہ سے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے اور خبروں سے ڈرامائی اثر اور توجہ حاصل کرنے کی غرض سے ہائر کیا۔
تاہم یہ حربہ اُس وقت ناکام ہو گیا جب زیادہ تر لوگوں نے پونم پانڈے کی موت کا یقین نہیں کیا اور اس شک کا اظہار کیا کہ یہ کسی خاص مقصد کے لیے ایک ’بھونڈی‘ پبلسٹی چال تھی۔
بعد ازاں پونم نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ زندہ ہیں اور سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں۔‘
تاہم پونم پانڈے کی موت کے ڈرامے کو جواز دینے کے لیے ایجنسی نے اُن کی والدہ کو بھی اِس بحث میں گھسیٹ لیا اور کہا کہ ’آپ میں سے بہت سے لوگ بے خبر ہوں گے، لیکن پونم کی اپنی والدہ نے بہادری سے کینسر کا مقابلہ کیا ہے۔‘
’ایسی بیماری سے نمٹنے کی مشکلات سے گزرنے کے بعد اور وہ بھی اتنے قریبی رشتوں میں، اس لیے وہ روک تھام اور آگاہی کی اہمیت کو سمجھتی ہیں، خاص طور پر جب کوئی ویکسین دستیاب ہو۔‘
ایجنسی جس نے اب اس غیرذمہ دارانہ فعل پر معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ’ہاں ہم سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے ’ہاٹرفلائی‘ کے ساتھ مل کر پونم پانڈے کی ‘موت‘ کی خبر پھیلانے میں شامل تھے۔‘
’ہم دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں سے جنہوں نے خود یا اُن کے کسی عزیز کو کینسر کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔‘
ایجنسی کے مطابق ’ہم نے یہ صرف ایک ہی مقصد کے لیے کیا ہے اور اس کا مقصد سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانا تھا۔‘
سنہ 2022 میں انڈیا میں سروائیکل کینسر کے ایک لاکھ 23 ہزار 907 کیسز سامنے آئے جبکہ 77 ہزار 348 اموات ہوئیں۔
چھاتی کے کینسر کے بعد سروائیکل کینسر ملک میں درمیانی عمر کی خواتین کو لاحق ہونے والی دوسری سب سے زیادہ خطرناک بیماری ہے۔
جب پونم پانڈے کی موت کی خبر پھیلی تو یہ کہا گیا کہ وہ سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں اور اُن کی موت اپنے آبائی شہر یوپی میں ہوئی۔
اس پر بابل خان اور آرتی سنگھ جیسی کئی مشہور شخصیات، جنہوں نے اس بیماری سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

چوتھی بار ’البم آف دی ایئر‘، ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز میں تاریخ رقم کر دی

Next Post

برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے: بکنگھم پیلس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan