• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں علیحدگی پسند لیڈر سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا

Online Editor by Online Editor
2024-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
جموں وکشمیر: ای ڈی نے غیر قانونی اسلحہ لائسنس کیس میں 21 ملزموں کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،14فروری:

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے پاکستان میں ایم بی بی ایس داخلوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ایک علیحدگی پسند لیڈر سمیت تین کشمیریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں علیحدگی پسند لیڈر محمد اکبر بٹ عرف ظفر اکبر بٹ ، فاطمہ شاہ ساکنان سری نگر اور سبزار احمد شیخ ساکن اننت ناگ کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
بتادیں کہ ملزمان پچھلے تین سال سے جیل میں مقید ہیں۔ ظفر اکبر بٹ حزب المجاہدین نامی کالعدم تنظیم کا ایک اعلیٰ کمانڈر رہ چکا ہے۔مئی 2022میں این آئی اے کورٹ سری نگر نے علیحدگی پسند لیڈر سمیت سات افراد کے خلاف مبینہ طورپر پیسوں کے عوض کشمیری طلبا کے لئے پاکستان میں میڈیکل سیٹیں حاصل کرنے اور ان پیسوں کو دہشت گردی کی حمایت اور فنڈنگ کے لئے استعمال میں لانے کے الزام میں فرد جرم عائد کیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹور یٹ (ای ڈی) کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت تین افراد جن کی شناخت محمد اکبر بٹ، فاطمہ شاہ اور سبزار احمد شیخ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ان کے مطابق تینوں دہشت گردی مالی معاونت میں ملوث ہیں اور وہ پاکستانی ہینڈلرز منظور احمد شاہ اور الطاف احمد بٹ کے ساتھ کام کرتے تھے، اور یہ کہ مذکورہ افراد نے جموں وکشمیر کے طلبا کے لئے پاکستان کے کالجوں میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں داخلے کا انتظام کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ خصوصی جج اے سی بی (سی بی آئی کیسز) کشمیر کی عدالت نے ملزمان کو 20فروری تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے درج کئے گئے ایف آئی آر کی بنیاد پر محمد اکبر بٹ، فاطمہ شاہ ، الطاف احمد بٹ، قاضی یاسر ، سعید خالد گیلانی عرف خالد اندرابی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔
ای ڈی کے مطابق ملزمان کو ذاتی بینک کھاتوں اور خیراتی ادارہ الجبار ٹرسٹ کے بینک کھاتے میں پیسے جمع کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہینڈلرز منظور احمد شاہ اور الطاف احمد بٹ کی ہدایت پر ان پیسوں کا استعمال دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سُکیش چندر شیکھر جیل سے دھمکیاں دے رہے ہیں، جیکلین فرنینڈز

Next Post

جموں و کشمیر: آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی بلا اشتعال فائرنگ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
کپوارہ میں ایل او سی پی در ندازی کی کوشش ناکام، ایک فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر: آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرس کی بلا اشتعال فائرنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan