جموں:لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے مرکزی علاقے میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منظوری کیلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کا شکریہ ادا کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے ٹویٹ کیا
معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر جناب گری راج سنگھ جی کا مشکور ہوں کہ 12 سڑکوں کی اپ گریڈیشن پروجیکٹوں اور پی ایم جی ایس وائی ۔ III بیچ ۔ III کے تحت ایک پل کی تعمیر کیلئے 152 کروڑ روپے کی منظوری دی ۔
سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے پروجیکٹوں سے جے اینڈ کے یو ٹی کے 6 اضلاع میں سینکڑوں بستیوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ سرحدی ضلع پونچھ کیلئے دو لین والا پُل سفر کی زیادہ آسانی کو یقینی بنائے گا اور یہ گاؤں کو خوشحالی سے جوڑے گا اور مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا ۔
