جموں:جموں و کشمیر میں روڈ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی مسلسل حمایت میں مرکزی وزارت دیہی ترقی نے 134 کلو میٹر کی لمبائی والی 12 سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور 152.38 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ایک پُل پروجیکٹ کیلئے ایک اور پیکج کو منظوری دی ۔
اس کے ساتھ کل 233 سڑکوں کے پروجیکٹ جن کی لمبائی 1750 کلو میٹر ہے اور ان سڑکوں کے الائنمنٹ میں 66 پل آتے ہیں ، جموں و کشمیر کیلئے پی ایم جی ایس وائی III پروگرام کے تحت 2245.46 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے اپ گریڈیشن کیلئے منظوری دی گئی ہے ۔
پردھان منتری گرام سڑک یوجنا III ( پی ایم جی ایس وائی III) 2023-24 کے بیچ III کے تحت جموں و کشمیر کے یو ٹی کے ذریعہ پیش کردہ بیلنس کی لمبائی کی تجاویز کو 16 فروری 2024 کو منظوری دی گئی ہے ۔
