• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم ادب نامہ

قرض

Online Editor by Online Editor
2024-02-18
in ادب نامہ
A A
خالد
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:ریٔس احمد کمار

آپ نے تیس سال تک سرکاری نوکری کر کے کیا حاصل کیا ہے ۔ نہ رہنے کے لئے کوئی اچھا سا مکان بنوایا ، نہ اپنے لئے گاڈی خریدی ہے اور نہ ہی بچوں کے مستقبل کی کبھی فکر کی ہے ۔ آپ ہی کے ساتھ گلزار خان بھی سرکاری ملازم تھا ۔ وہ صرف بیس سال سرکاری نوکری میں رہ کر ہی ریٹائر ہوا ہے لیکن جتنی ترقی گلزار خان نے اپنے نام کی ہے پورے علاقے میں اتنی ترقی کسی نے‌ نہیں کی ہے ۔ اپنے دو لڑکوں کے لئے دو عالیشان بنگلے نوکری کے دوران ہی تعمیر کروائے ، جموں اور دہلی میں فلیٹ خرید کر رکھے ہیں سردیوں کے ایام وہاں گزار کر وہ وادی کی ٹھٹھرتی سردیوں سے خود کو اور اپنے اہل وعیال کو بھی نجات دلواتا ہے ، شہر میں ایک بڑا شاپنگ کمپلیکس بھی بنوایا ہے اور اپنے آبائی گاؤں میں بھی زمین کے کئی کنال خریدیں ہیں ۔۔۔۔۔۔
دلاور علی کو اپنی اہلیہ سے ہر روز شام ہوتے ہی ایسی باتیں سننی پڑتی تھی ۔ دلاور واپس جواب دینے کے بجائے خاموش رہنا ہی مناسب سمجھتا تھا ۔ وہ سیکریٹیریٹ میں بحثیت سیکشن آفیسر دو سال قبل ہی اپنی نوکری سے سبکدوش ہوا تھا ۔ صوم صلوۃ کا پابند دلاور نے اپنی تیس سالہ نوکری کے دوران کسی بھی سائل سے کبھی ایک بھی پیسہ غلط طریقے سے وصول نہیں کیا ۔‌ بس اپنی ماہانہ تنخواہ پر ہی گزارہ کرنا دلاور نے گویا اپنی زندگی کا آئین بنایا تھا ۔ اس کی کوئ بالائی آمدنی نہیں تھی ۔ پورے سیکریٹیریٹ میں دلاور کی ایمانداری کی داد دی جاتی تھی اور اس وجہ سے وہ سماج میں بھی اپنی ایک خاص پہنچان بنانے میں کامیاب ہوا تھا ۔۔۔۔۔
روز بیوی کی باتوں سے تنگ آکر دلاور علی نے آخر بنک سے پچاس لاکھ کا قرضہ لے لیا ۔ اس نے ایک محل جیسا مکان بنوایا، دس لاکھ کی ایک آرام دہ گاڑی لائی اور ایک دو کنال کی زمین بھی گاؤں میں ہی خریدی ۔۔۔۔
مکان کی چھت وغیرہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد کمروں کو دلہن کی طرح آراستہ اور سجایا گیا ۔‌ قیمتی قالین بچھاۓ گۓ ، جدید قسم کے ایل ای ڈی بلب نصب کئے گۓ اور کھڑکیوں کے مہنگے اور رنگین پردوں سے سارے مکان کی خوبصورتی میں چار چاند لگ گۓ ۔۔۔۔
دلاور علی نے اپنے تمام دوستوں اور احباب کو دعوت پر بلایا کیونکہ اب انہیں نۓ محل جیسے مکان میں قدم رکھنا تھا اور اپنی اہلیہ اور بچوں کے اصرار پر ہی تمام لوگوں کو دعوت دی گئ تھی ۔۔۔
دعوت کے روز اور جس دن انہیں نۓ مکان میں جانا تھا ، دلاور علی اپنے دو بیٹوں سمیت بازار سے کچھ ضروری گھریلو اشیاء لانے کے لئے گاڈی میں نکلے ۔ خرید وفروخت کرکے وہ واپس گھر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتار ٹپر سے ٹکر کھا گئی۔ تینوں باپ بیٹے شدید طور زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی خاصا نقصان ہوا ۔ تینوں زخمیوں کو راہگیروں نے ہسپتال پہنچا دیا اور ڑاکٹروں کی لاکھ کوشش کے باوجود وہ تینوں باپ بیٹے زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ گھر میں ابھی تک جو خوشی اور مسرت کا ماحول تھا ایکدم ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔ کوئی کسی کے ساتھ نہ رہا اور ہر آنکھ نم اور ہر قلب رنجیدہ دکھ رہا تھا ۔۔۔۔۔
اس قیامت جیسے عالم میں دلاور علی کی اہلیہ کمرے کے ایک کونے میں مایوسی کے سمندر میں غرق ہو گئی تھی اور اس کی آنکھوں سے اشک ایسے بہہ رہا تھا کہ پلکوں کی حد توڑ کر سیدھے دامن میں گر جاتا تھا ۔۔۔
اس اثناء میں جو لوگوں کا جم غفیر وہاں موجود تھا یہ سمجھنے سے قاصر رہے کہ دلاور علی کی اہلیہ اپنے شوہر اور بچوں کا ماتم منا رہی تھی یا وہ اس لیے رنجیدہ تھی کہ بنک سے لیا گیا پچاس لاکھ کا قرضہ بشمول سود کس طرح واپس کیا جاۓ ۔۔۔۔۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیلیٰ اور مجنون۔۔۔۔۔۔۔عشق و ادب کے دو سچے کردار۔

Next Post

بالی وڈ فلم ‘دنگل’ کی اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
’’میر تقی میر‘‘ لہجے کے رنگ

میر تقی میر کی سوانح حیات ”ذکر میر“ کا فکری اور تاریخی جائزہ

2024-11-17
ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

2024-11-17
کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

2024-11-13
روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

2024-11-03
ادبی چوریاں اور ادبی جعل سازیاں

ادب ، نقاد اور عہدِجنگ میں ادبی نقاد کا رول

2024-11-03
موبائل فون کا غلط استعمال !

موبائل فون!

2024-10-20
Next Post
بالی وڈ فلم ‘دنگل’ کی اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں

بالی وڈ فلم 'دنگل' کی اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan