• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

وسطی اور شمالی کشمیر میں بجلی بحران کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے

Online Editor by Online Editor
2022-04-25
in مقامی خبریں
A A
وسطی اور شمالی کشمیر میں بجلی بحران کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،25اپریل:

گرمائی راجدھانی سری نگر کے مائسمہ ، گاو کدل ، حبہ کدل اور گنپت یار میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بجلی بحران کے خلاف سڑکوں پر آکر دھرنا دیا۔
شمالی کشمیر کے سوپور اور بارہ مولہ میں بھی بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف تاجروں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر بجلی کی دستیابی کو یقینی نہیں بنایا گیا تووہ سیول سیکریٹریٹ کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے اور اب آدھے گھنٹے تک بھی لوگوں کو بجلی میسر نہیں ہے جس وجہ سے عوام الناس میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز دارلخلافہ سری نگر کے مائسمہ ، گاو کدل ، حبہ کدل اور گنپت یار میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔
مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سحری اور افطاری کے ساتھ ساتھ اب دن رات بجلی کا کئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ اس حوالے سے متعلقین کو بھی آگاہ کیا گیا تاہم لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہو رہی ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ وادی کشمیر میں متعدد بجلی پروجیکٹوں کے باوجود بھی لوگ بجلی سے محروم ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
خواتین نے انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے بتایاکہ برقی رو کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر فوری طورپر اقدامات اُٹھائے جائیں بصورت دیگر اس کے خلاف رائے عامہ کو منظم کیا جائے گا۔
دریں اثنا شمالی کشمیر کے سوپور اور بارہ مولہ میں بھی تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے پیر کے روز سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے۔
تاجروں اور مقامی لوگوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ موجودہ انتظامیہ لوگوں کو اُن کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کے وعدئے اور دعوئے کر رہی ہیں لیکن متبر ک مہینے کے دوران لوگوں کو بجلی بحران کا سامنا کرناپڑا اور اس حوالے سے انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پوری وادی میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کی گئی ہے جو حیران کن ہے۔
تاجروں نے بتایا کہ وہ اپریل کے مہینے کا بجلی فیس بینکوں میں جمع نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر فوری طورپر انتظامیہ نے بجلی بحران پر قابو نہیں پایا تو تاجر برادری کے ساتھ ساتھ لوگ سیول سیکریٹریٹ کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اس دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی ایس ایف کشمیر کا ہمہامہ سری نگر کیمپس میں بلڈ کیمپ کا اہتمام

Next Post

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان تکنیکی، کاروباری تعاون بڑھے گا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان تکنیکی، کاروباری تعاون بڑھے گا

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان تکنیکی، کاروباری تعاون بڑھے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan