سری نگر،25 اپریل :
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کشمیر نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر پرخون کے عطیے کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس بلڈ کیمپ کا انعقاد ’ایک بھارت شرشتھ بھارت‘ پروگرام کے تحت کیا گیا اور اس کا مقصد وادی میں تعینات مختلف فورسز کے جوانوں اور مقامی کشمیری لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
بی ایس ایف کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بی ایس ایف کشمیر نے آج ہمہامہ سری نگر کیمپس میں ’ایک بھارت شرشتھ بھارت‘ کے پروگرام کے تحت ایک بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’اس کا مقصد وادی میں تعینات مختلف فورسز کے جوانوں اور مقامی کشمیری لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا تاکہ انہیں ایمرجنسی کے دوران کافی مقدار میں خون میسر ہو‘۔(یو این آئی)