• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی

Online Editor by Online Editor
2024-02-28
in قومی خبریں
A A
آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چنئی( تاملناڈو)۔ 28؍فروری:
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے تھوتھکوڈی میں 17,300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے وی- او- چدمبرانار بندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے اندرون ملک تیار کردہ سبز ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے آبی گزرگاہ کے جہاز کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 75 لائٹ ہاؤسز میں سیاحتی سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وانچی مانیاچّھی – ترونیل ویلی سیکشن اور میلاپالیم- ارالویمولی سیکشن سمیت وانچی مانیاچّھی- ناگرکوئل ریل لائن کو دوہرا بنانے کے ریل پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔
وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا،جنہیں تقریباً 4,586 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ناڈو تھوتھوکڈی میں ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے کیونکہ ترقی یافتہ ہندوستان کے روڈ میپ کے تئیں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جارہاہے اور سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حالانکہ یہ پروجیکٹ تھوتھوکڈی میں ہوسکتے ہیں لیکن اس سے ہندوستان بھر میں متعدد مقامات پر ترقی کو رفتار ملے گی۔وزیر اعظم نے وکست بھارت کے سفر اور اس میں تمل ناڈو کے کردار کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 2 سال پہلے کے اپنے دورے کو یاد کیا جب انہوں نے چدمبرانار بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بہت سے پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے اسے جہاز رانی کا ایک بڑا مرکز بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘وہ ضمانت آج پوری ہو رہی ہے۔’’وی- او- چدمبراناربندرگاہ پر باہری ہاربر کنٹینر ٹرمینل کے سنگ بنیاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس پروجیکٹ پر 7,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔ آج 900 کروڑ روپے کے بقدر پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ہے اور 13 بندرگاہوں پر 2500 کروڑ روپے کے بقدر پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے تمل ناڈو کو فائدہ پہنچے گا اور ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم نے یاد دلایا کہ موجودہ حکومت جو ترقیاتی منصوبے لا رہی ہے وہ عوام کے مطالبات ہیں اور سابقہ حکومتوں نے ان پر کبھی توجہ نہیں دی۔ وزیر اعظم نے کہا ‘‘میں تمل ناڈو کی سر زمین کی خدمت اور اس کی تقدیر بدلنے آیا ہوں۔’’ہریت نَوکا پہل قدمی کے تحت ہندوستان کے پہلے ہائیڈروجن ایندھن سیل سے چلنے والے اندرون ملک آبی گزرگاہ کے جہاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اسے کاشی کے لیے تمل ناڈو کے لوگوں کا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کاشی تمل سنگمم میں تمل ناڈو کے لوگوں کے جوش و جذبے اور پیار کامشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے وی- او – چدمبراناربندرگاہ کو ملک کا پہلا سبز ہائیڈروجن ہب بندرگاہ بنانے کے مقصد سے مختلف دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
ان منصوبوں میں سمندری پانی سے نمک علیحدہ کرنے کا پلانٹ، ہائیڈروجن کی پیداوار کا پلانٹ، اورتیل کا ذخیرہ کرنے کی بڑی سہولت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘تمل ناڈو ان متبادل کے حوالے سے بہت آگے جائے گا جن کی دنیا آج تلاش کر رہی ہے۔’’وزیر اعظم نے آج کے ریل اور سڑک کے ترقیاتی پروجیکٹوں پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریل لائنوں کی برق کاری کرنے اور دوہرا بنانے سے جنوبی تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان رابطے میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ ترونیلویلی اور ناگرکوئل سیکٹروں میں بھیڑ بھاڑکو بھی کم کیا جاسکے گا۔ انہوں نے تمل ناڈو میں شاہراہوں کی جدید کاری کے لیے 4,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے چار بڑے پروجیکٹوں کا بھی ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا، سفر میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی اور ریاست میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملےگا اوراس کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں ٹھنڈ بہت تھی، لیکن ہم نے گرمی محسوس کی

Next Post

اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: عہدیدار اقوام متحدہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: عہدیدار اقوام متحدہ

اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوکا مارنا چاہتا ہے: عہدیدار اقوام متحدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan