نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیراعظممودی نے کہا، شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد۔ پی ایم مودی نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے رہنما شہباز شریف کے پیر کو حلف اٹھانے کے بعد نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری ملک کے مختلف حصوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی( کے احتجاج کے درمیان ہوئی جس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے شہباز شریف سے حلف لیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰنے شرکت کی۔ شہباز شریف اتوار کے روز قومی اسمبلی میں 201 ووٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے، انہوں نے اپنے حریف عمر ایوب خان کو شکست دی، جنہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔ مسلم لیگ (ن( کے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور ایم کیو ایم-پی، پی ایم ایل-ق، بی اے پی، پی ایم ایل-زیڈ، آئی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔ دھاندلی کے الزامات اور سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کے درمیان پاکستان میں 8 فروری کو اپنے 12ویں قومی عام انتخابات ہوئے تھے ۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے متعدد مواقع پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
