سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے قریب و جوار میں بدھوار شام دیر گئے سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں شام دیر گئے جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اہم شاہراوں پر عارضی چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلیک وردی میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ موبائیل فون بھی باریک بینی سے چیک کیا جا رہے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور سیکورٹی فورسز کو متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔
