سری نگر:وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے سے قبل سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طور پر ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے عارضی طورپر ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکم عدولی کی پادائش میں خاطیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے۔
