سرینگر/11مارچ:سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری اور سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے سوموار کے روز کہا کہ وہ گپکار الائنس کی دراڈ کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ سیاسی بحران میں ثالثی کا رول نبھائیںگے اور اس اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے ۔
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے پیر کو کہا کہ وہ پیپلز الائنس فار گپکر ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے اندر موجود خلا کو پر کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق ممبر اسمبلی اور سینئر سیاسی لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی اے جی ڈی میں اتحادیوں کے درمیان موجود خلیج کو ختم کرکے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاریگامی نے کہاکہ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے پی اے جی ڈی کو زندہ رکھنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بحران جماعت کے اندر موجود ہے اور اس طرح وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
