سرینگر :وادی کشمیرمیں جموںو کشمیر سٹیٹ بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے پیر کے روز باضابط طورپہلی بار مارچ سیشن کے تحت دسویں جماعت کے امتحانات کو منعقدکیا۔اس دوران امتحان میں شامل طلباءنے پرچہ دینے کے بعد ہر چیز پرا طمنان کا اظہار کیا ۔جبکہ والدین نے بھی انتظامات پر تمام چیزوں خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
جموںو کشمیر سٹیٹ بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے وادی کشمیر میں پیر کے روز دسویں جماعت کے ریگولر امتحانات کا باضابط طور آگاز ہوا ہے ان امتحانات میں ہزروں کی تعداد میں طلباءشریک ہوئے ۔یہ امتحان اس لئے مختلف تھا کیوں کہ مارچ سیشن میں دسویں کا امتحان پہلی بار منعقد ہوا ہے ۔اس دوران صبح سویرے والدین اپنے بچوں کو امتحانی مراکز تک لیکر آئے ۔جہاں گیارہ بجے سے2بجے تک امتحان جاری رہا ہے ۔
امتحانی مراکز سے واپسی کے بعد طلباءنے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر تھا کہ مارچ کا سیشن ہے کیسا ہوگا لیکن بہتر پرچے ہوئے مکمل انتظامات تھے خوش خلق عملہ یہاں امتحانی ڈیوٹی پر مومور تھے جنہوں نے طلبا ءکو حوصلہ دیا اور نقل یا باقی چیزوں سے دور رہنے کی سختی سے تاکید کی ہے ۔کچھ والدین نے مارچ سیشن کو منعقد کرنے پر محکمہ اور سرکار کا شکریہ ادا