• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ماہ رمضان کی شروعات :وادی بھر کی مساجد ،خانقاہیں اور زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد

’سحر خوان“ نے روائتی انداز میں ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کھانے کیلئے تیار کیا

Online Editor by Online Editor
2024-03-13
in مقامی خبریں
A A
ماہ رمضان کی شروعات :وادی بھر کی مساجد ،خانقاہیں اور زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد

SRINAGAR, MAR 12 (UNI):- Mulsims offering “Dhur” namaz on the first day of the holy month of Ramzan at the city centre market of Maisuma Road, in Srinagar on Tuesday. UNI PHOTO-66U

FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /جموں کشمیر کے آر پار منگلوارسے رحمتیں، برکتیں اور بخششیں سمیٹنے کا مہینہ شروع ہو گیا جس کے ساتھ ہی وادی بھر میں مساجد ،خانقاہیں اور زیارت گاہیں نماز یوں سے آباد ہوگئیں ۔اس دوران وادی بھر میں رمضان المبارک کے متبرک مہینے کے احترام میں رستوران ،ڈھابے اور دیگر کھانے پینے کی دکانیںافطاری تک بند رہیں اور یہ سلسلہ پہلے سے روزے لیکر اختتام ِ رمضان تک جاری رہے گا ۔سی این آئی کے مطابق منگلوار سے جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کشمیر ،جموں اور لداخ میں رمضان المبارک کا آغاز انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے شروع ہو گیا ۔ تمام مساجد میں نماز تراویح کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ سحری کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔گزشتہ شام رمضان البارک کا چاند دیکھتے ہی لوگوں نے جموں کشمیر کی سلامتی اور مسلم امہ کی بقا کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں، شہرودیہات اور قصبہ جات کی چھوٹی بڑی مساجد میں میں نماز تراویح کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کشمیرمیں جیسے ہی سحری کے اوقات شروع ہوئے،تو ڈھولچی جسے عرفِ عام میں”سحر خوان“ کہا جاتا ہے کہ روائتی انداز میں گلی محلوں میں ڈھول بجا کر گزرتے رہے تاکہ لوگ نیند سے اٹھ کر رمضان المبارک کے پہلے روزے کے لئے سحری کا اہتمام کر سکیں۔
چونکہ سوموار کی شام دیر گئے چاند دیکھنے کے اعلانات کے باوجود بھی وادی بھر کی اجتماع گاہوں اور مساجد میں باجماعت پہلی تراویح ادا کی جبکہ پہلے روز ے کے دن بازاروں میں بھی بھاری رش کے سبب نمازیوں نے نماز یں ادا کیں۔اس مقدس ماہ میں جہاں عبادات کا خصوصی اہتمام ہوتا ہے تو وہیں کھانے کے لئے مختلف پکوان بھی تیار کئے جاتے ہیں،خاص کر سحر ی کے موقعے پر گوشت کے پکوان نمایاں طور پر دسترخوان کی زینت ہوتے ہیں۔اہل ایمان نے انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ رب العزت کے حضور سربسجو ہو کر رمضان المبارک کی نیکیاں سمیٹنا شروع کردیا ۔
وادی کے تمام اضلاع سرینگر ، بڈگام ،گاندربل ،کپوارہ ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ،اننت ناگ ،پلوامہ،شوپیاں اورکولگام میں پہلے روزے سے ہی مساجد اور خانقاہوں میں عبادات کےلئے خصوصی مجالس آراستہ کی گئیں جبکہ مساجد میں ہی افطاری کےلئے خاص انتظامات بھی کئے گئے ۔ رمضان المبارک کے احترام میں وادی بھر میں ریستواران اور ڈھابے بند رہے ۔ اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر کے تمام اضلاع بشمول سرینگر میں منگل کے روز رمضان المبارک کے آغاز کے احترام میں تمام ریسٹورینٹ اور ڈھابے بند رہے۔ نمائندے کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے دن شہر کے سبھی ہوٹل ، ریسٹورینٹ اور ڈھابے بند رہے۔ شہر کے سیول لائنز میں مولانا آزاد روڑ پر واقع مشہور ’فوڈ اسٹریٹ‘ جہاں عام دنوں میں مقامی لوگوں کا بھاری رش دیکھا جاتا ہے، میں سبھی دُکانیں بند رہیں۔ اس فوڈ اسٹریٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں لوگوں کو شاکاہاری کھانا اور مشہور کشمیری وازوان سستے داموں فراہم ہوتا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شہریت ترمیمی بل 2019میں مسلمانوں کو چُن کر نشانہ بنایا گیا / عمر عبداللہ

Next Post

اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات غزہ پر حملوں کا جواز نہیں ہیں، اقوام متحدہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات غزہ پر حملوں کا جواز نہیں ہیں، اقوام متحدہ

اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات غزہ پر حملوں کا جواز نہیں ہیں، اقوام متحدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan