• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

آسکرز 2024: بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز ’اوپن ہائیمر‘ کے نام

Online Editor by Online Editor
2024-03-13
in شوبز
A A
آسکرز 2024: بہترین فلم سمیت سات ایوارڈز ’اوپن ہائیمر‘ کے نام

Producers of "Oppenheimer" British film producer Emma Thomas (C), US film producer Charles Roven (L) and British filmmaker Christopher Nolan accept the award for Best Picture onstage during the 96th Annual Academy Awards at the Dolby Theatre in Hollywood, California on March 10, 2024. (Photo by Patrick T. Fallon / AFP)

FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرز میں ’اوپن ہائیمر‘ نے بہترین فلم سمیت سات کیٹگریز میں ایوارڈز جیت لیے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق دنیا کا پہلا ایٹم بم بنانے والے سائنسدان جے رابرٹ اوپن ہائیمر کی زندگی پر مبنی اس بلاک بسٹر فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی پہلی فلم تھی جس کو بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔
’اوپن ہائیمر‘ نے ایوارڈ حاصل کرنے میں ’باربی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بہترین فلم کے علاوہ ’اوپن ہائیمر‘ کے اداکار سیلیئن مرفی کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
’اوپن ہائیمر‘ کے آئرش اداکار سیلیئن مرفی کا یہ پہلا آسکر ایوارڈ ہے۔ ایوارڈ وصول کرتے وقت انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس شخص کے بارے میں ایک فلم بنائی جس نے ایٹم بم بنایا، قطع نظر اس کے اچھے یا برے نتائج کے ہم سب اوپن ہائیمر کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ایوارڈ دنیا میں کہیں بھی امن قائم کرنے والوں کے نام کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہترین ڈائریکٹر اور بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی ’اوپن ہائیمر‘ کے نام رہا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’پوور تھنگز‘ کی اداکارہ ایما سٹون کو دیا گیا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی 35 سالہ اداکارہ ایما سٹون نے اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ ’جس طرح وہ زندگی اور انسانیت کے تمام پہلوؤں کو لے کر چلتی ہے اور جس طرح وہ اچھائی اور برائی، خوبصورتی اور بدصورتی کو پاتی ہے تو وہ بہت متاثر کن تھا۔‘
وہ آسکر کی تاریخ میں دوسری اداکارہ ہیں جنہیں ایک ہی فلم کے لیے بہترین فلم اور بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے فرانسس میکڈورمنڈ کو 2020 کے ڈرامے ’نومیڈ لینڈ‘ کے لیے دونوں ایوارڈ ملے تھے۔
بیلی ایلش اور ان کے بھائی فینیئس او کونل کو فلم ’باربی‘ کے گانے ’واٹ واز آئی میڈ فار‘ کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایک ہِٹ گانا ہے۔ سپاٹیفائی پر 700 ملین سے زیادہ کی سٹریم اور یوٹیوب پر اس کے 115 ملین ویوز ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے الزامات غزہ پر حملوں کا جواز نہیں ہیں، اقوام متحدہ

Next Post

وزیر اعظم مودی کی سماجی و اقتصادی اصلاحات نے عام شہریوں میں امنگیں جگائی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
مودی حکومت نے ہندوستان کے خلائی پروگرام کی کامیابی کیلئے سازگار ماحول بنایا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر اعظم مودی کی سماجی و اقتصادی اصلاحات نے عام شہریوں میں امنگیں جگائی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan