نئی دلی: مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہندوستان کے پاس آج ایک لاکھ کروڑ روپے کی دفاعی پیداوار اور سولہ ہزار کروڑ روپے کی دفاعی برآمدات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ برآمدی قیمت اگلے دو سالوں میں چالیس ہزار کروڑ روپے تک بڑھ جائے گی۔وزیر موصوف نے تاہم مزید کہا کہ جنگ کسی بھی ملک کے لیے تباہ کن ہوتی ہے اور یہ بات بھارت سے بہتر کوئی ملک نہیں جانتا جو چار بار جنگ میں دھکیل چکا ہے۔
آج نئی دہلی میں ایک کتاب کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس بیان کو دہرایا کہ یہ جنگ کا نہیں بلکہ بات چیت اور غور و خوض کا وقت ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اسرائیل بحیثیت قوم مشکل حالات میں زندہ رہا ہے اور پھر بھی لچک کی ایک روشن مثال اور جدت طرازی میں ایک ایسا ملک بن گیا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں سے نکل کر آج اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جو اپنے آپ پر کھڑا ہے۔
