سرینگر /16مارچ / سی این آئی // لوک سبھا انتخابات ہو یا اور کوئی چیز جموں کشمیر پولیس پُر امن انعقاد کیلئے تیار ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے کہا کہ منشیات کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے پولیس پُر عزم ہے ۔
دورہ کولگام کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی جموں کشمیر پولیس آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات ہو یا کوئی بھی چیز ہے وہ ہمیشہ تیار رہتی ہے اور آنے والے جو لوک سبھا انتخابات جو ہے اس کے پُر امن انعقاد کیلئے جموں کشمیر پولیس تیار ہے ۔
آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ منشیات سے لڑنے کیلئے پولیس عزم ہے کہ اس چیز کو سماج سے نیست و نابود کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کولگام پولیس ہی نہیں بلکہ پورے جموں کشمیر میں پولیس اس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کام کرتی ہے اور جلد ہی کشمیر کو منشیات سے پاک کیا جائے گا ۔
