• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم ادب نامہ

کووڈ

Online Editor by Online Editor
2024-03-17
in ادب نامہ
A A
خالد
FacebookTwitterWhatsappEmail

از:ریٔس احمد کمار

صبح سویرے ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ نانبائی کے دوکان سے روٹی لاکر جب سلام خان گھر پہنچا تو اس کی بیوی نے اسے کانگڑی پیش کی تاکہ پورے وجود کو گرمی سے تازگی بخشے۔ چلہ کلان کی سردیوں میں صبح گھر سے نکلنا اور افراد خانہ کے لئے دوکان سے روٹی وغیرہ کا انتظام کرنا ایک عمر رسیدہ شخص کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ مگر سلام خان پچھلے کئی سالوں سے یہ کام بخوبی نبھاتا آیا ہے ۔ نہ کسی سے کوئی گلہ نہ ہی کوئی شکایت کبھی کی ہے ۔ لیکن آج صبح کی چاۓ نوش کرکے وہ نہ جانے کن گہری سوچوں میں گم ہوا ہے۔‌ نہ کسی سے کوئی بات کی نہ ہی آج کا اخبار ہاتھ میں لیا تاکہ گھروالوں کو روز کی طرح تازہ سرخیاں سنائیں ۔۔۔۔۔

اس کی بیوی سے رہا نہ گیا اور وہ اس سے پوچھ بیٹھی ۔۔۔

کیا ہوا میاں ؟ آج خاموش کیوں بیٹھے ہو ۔ روٹی لا کر آپ نے چاۓ تو پی لی لیکن گم‌ صم کیوں لگ رہے ہو ؟ ۔۔۔

سلام خان اپنی طویل خاموشی کو توڑتے ہوئے ۔۔۔ بیگم میں کیا بتاؤں تمہیں ، آج میں گم‌ صم‌ نہیں بلکہ حیران اس وجہ سے ہوا ہوں کہ جاوید خواجہ نے اپنے بیٹے جو ملک کی نامور کمپنی ہالینڑ اپریٹس کا چیف ایکزیکٹیو ہے کی شادی گلہ خان کی بیٹی سے اپنی مرضی کے مطابق طے کی ہے ۔ چند روز بعد ہی شادی کی رسم انجام پاۓ گی ۔ دوکان پر سبھی لوگ جو روٹیاں لانے کی غرض سے آۓ تھے یہ کہہ رہے تھے ۔ وہ بھی سب اس بات پر حیران تھے کہ کہاں جاوید خواجہ کی امیری جس کو اپنی زمین جایداد اور دولت کا پتہ بھی نہیں ہے کہ کتنے کروڑوں کا مالک ہے اور کہاں گلہ خان جو ایک معمولی چھپر میں زندگی کے ایام گزار رہا ہے اور مشکل سے اپنے عیال کو پال رہا ہے ۔۔۔

اسی بھیچ سلام‌ خان کا دوست اکبر بھی اسے ملنے آیا۔۔

اکبر ( علیک سلیک کے بعد) ۔۔ سلام بھائی آپ دونوں کس بات پر محو گفتگو تھے ۔۔۔

سلام خان نے اپنے دوست اکبر کو سارا قصہ سنایا ۔۔۔

اکبر ۔۔۔ میں نے یہ کب کا سنا ہے ، دراصل بات اس طرح ہے کہ کووڈ کے دوران جب جاوید خواجہ اور اس کی بیوی کرونا جیسے مہلک اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوۓ تھے اور ان کی حالت اس قدر بگڑی تھی کہ کوئی ہمسایہ یا رشتہ دار ان کا حال تک پوچھنے نہیں آتا تھا نہ ہی انہیں فون پر خبر گیری کرتا تھا تو اس وقت صرف اور صرف گلہ خان ان کی مدد کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گلہ خان ان کے لئے سبزیاں ، گوشت اور دیگر ضروریات دوکان سے لاکر دیتا تھا حتاکہ کبھی کبھی تیار کرکے بھی دیتا تھا ۔ جاوید خواجہ نے اسی وقت گلہ خان سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی اس کی بیٹی سے کرانا چاہتا ہے جس پر گلہ خان نے انتہائی خوشی ظاہر کی تھی ۔۔۔

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں قومی شاہراہوں پر لیوینڈر لگانے کا کام شروع ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Next Post

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ہندواڑہ کا دورہ کیا | سٹرانگ روم ، پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن کنٹرول روم کا جامع معائینہ کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
’’میر تقی میر‘‘ لہجے کے رنگ

میر تقی میر کی سوانح حیات ”ذکر میر“ کا فکری اور تاریخی جائزہ

2024-11-17
ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

2024-11-17
کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

2024-11-13
روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

2024-11-03
ادبی چوریاں اور ادبی جعل سازیاں

ادب ، نقاد اور عہدِجنگ میں ادبی نقاد کا رول

2024-11-03
موبائل فون کا غلط استعمال !

موبائل فون!

2024-10-20
Next Post
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ہندواڑہ کا دورہ کیا | سٹرانگ روم ، پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن کنٹرول روم کا جامع معائینہ کیا

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ہندواڑہ کا دورہ کیا | سٹرانگ روم ، پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن کنٹرول روم کا جامع معائینہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan