ویب ڈیسک
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرے شروع ہوتے ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام دیگر مساجد میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے ، حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے، معتکفین کے لیے خصوصی دروازے مقرر کیے گئے اور تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
معتکفین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں، لاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں قیام اللیل میں بھی شریک ہوں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
