• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ہم نے پی ڈی پی کے فارمولے پر کشمیر کی تین نشستوں کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کیا: عمر عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-04-03
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہم نے پی ڈی پی کے فارمولے پر کشمیر کی تین نشستوں کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کیا: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: پی ڈی پی کی طرف سے کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کے اعلان کے رد عمل میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ پی ڈی پی کی مرضی ہے لیکن نیشنل کانفرنس نے اسی پارٹی کے فارمولا کے بنیاد پر کشمیر کی تین لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے لگتا ہے کہ پی ڈی پی اسمبلی انتخابات میں بھی کسی طرح کا الائنس نہیں چاہتی ہے۔
نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘اگر پی ڈی پی پانچوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنا چاہتی ہے تو یہ اس پارٹی کی مرضی ہے، لیکن ہم نے اسی پارٹی کے فارمولا کے بنیاد پر کشمیر کی تین لوک سبھا نشستوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘جب ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے تو ہم نے اس وقت کہا تھا کہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق امید وار کھڑا ہونے کا فیصلہ ہونا چاہئے، جو پی ڈی پی کو قبول نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق امید وار کھڑے کرنے کا اعلان ہونا چاہئے، پھر فیصلہ یہ ہوا تھا کہ جس پارٹی نے جس سے سیٹ جیتا ہے وہاں سے اسی پارٹی کا امید وار کھڑا ہوگا۔ ہم اس پر قائم ہیں ہم نے اسی فارمولا کی بنیاد پر کشمیر کی تین سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کیے ہیں۔’
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر پی ڈی پی نے پانچوں لوک سبھا سیٹوں پر اپنے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے، تو شاید وہ اب اسمبلی انتخابات میں بھی کسی طرح کا الائنس نہیں چاہتی ہے۔
غلام نبی آزاد کے اننت ناگ، راجوری، پونچھ سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے اعلان کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ ‘میں حیران ہوں کہ آزاد صاحب نے اس نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ وہ اودھم پور سے لڑیں گے جو ان کا مضبوط قلعہ ہے، لہذا مجھے دال میں کچھ کالا لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس نے اس نشست کے لیے سب سے زیادہ مضبوط امید وار میاں الطاف کو کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دو مزید لوک سبھا نشستوں کے امیدواروں کے اعلان کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان سیٹوں کے لیے جس کو کھڑا کیا جائے گا وہ ایک مناسب امیدوار ہوگا اور ہم امید کرتے ہیں لوگ وسیع پیمانے پر ہمارے امید واروں کو ووٹ دیں گے۔

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں پی ڈی پی نے انڈیا اتحاد سے کیا کنارہ! محبوبہ کا علیٰحدہ الیکشن لڑنے کا اعلان

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈکی 72ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈکی 72ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈکی 72ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan