جموں/03؍اپریل:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وِی ڈِی ایس بی) کی 72ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں بورڈ کے ممبران مہامنڈلیشور شری سوامی وشویشورانند گری جی مہاراج ، شری کل بھوشن آہوجا، شری بالیشور رائے، ڈاکٹر اشوک بھان، ڈاکٹر نیلم سرین، شری کے کے شرما، شری سریش کمار شرما اور شری رگھو کے مہتا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری اور ایس ایم وِی ڈِی ایس بی کے سی ای او شری انشل گرگ نے بھی شرکت کی۔
بورڈ نے اَپنے ماضی کے مختلف فیصلوں، مختلف ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اوریاتریوں کی سہولیت کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا،یاتریوںکی خدمات کو بڑھانے اور بورڈ کے احسن کام کو یقینی بنانے کے لئے 27 ایجنڈا آئٹمز کی توثیق اور اصولی منظوری دی۔
میٹنگ میں جموں پنچھی سیکٹر میں ہیلی سروس کا جلد آغاز اور کاککریال میں بورڈ کا میڈیکل کالج، استعداد کار بڑھانے کے مقصد سے مختلف شعبوں میں مختلف عمارتوں کی تعمیر وغیرہ کے اہم فیصلے کئے گئے۔
بورڈ نے مشاہدہ کیا کہ جموں ہوائی اڈے اور شرائین ٹریک پر پنچھی ہیلی پیڈ کے درمیان براہِ راست ہیلی کاپٹر سروس نہ صرف ہنگامی ردِّعمل کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی بلکہ عقیدت مندوں کے یاترا کے تجربے کو بھی بہتری آئے گی۔
لیفٹیننٹ گورنرجو ایس ایم وِی ڈِی ایس بی کے چیئرمین بھی ہیں، نے جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور یاتریوں کی آسانی کے لئے تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ اِس سلسلے میں اہم پروجیکٹوں میں ’مندر میں نیا ویشنوی بھون‘، ’کاٹیجز (سپورٹس سٹیڈیم کے قریب) کٹرہ‘، ’بنگنگا میں سٹاف کوارٹر (جی پلس ٹو)،’اڈھکوواری میں ‘کورڈ ہولڈنگ ائیریا‘، ’ریلوے سٹیشن، کٹرہ میں یاتری فیسلٹیشن سینٹر‘، ’بھون میں نیو یاگیاشالہ‘ وغیرہ شامل ہیں۔
بورڈ نے بھون، اڈھکوری اور درشنی دیوڑی میں دلکش بصری منظر اور روحانی روشنی سے جمالیات اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے شروع کئے گئے فلیگ لائٹنگ پروجیکٹ کی ستائش کی۔
بورڈ نے متعدد نئے پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی جن میں ’بھون میں ایگزٹ ٹریک کی تعمیر‘، ’بھون میں منوکمنا ائیریا کی ری ماڈلنگ‘ اور ’درشنی دیوڈی، بن گنگا میں احاطہ شدہ ویٹنگ ائیریا‘ شامل ہیں۔
بورڈ نے کٹرہ اور اس کے آس پاس کے مختلف مندروں کی ترقی کے لئے سی ای او کے حالیہ اقدامات کی ستائش کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سی ای او سے کہا کہ وہ ضلع ریاسی میں نئے مندروں کی تعمیر کو شامل کرکے اس سرگرمی کے دائرہ کار کو وسیع کریں۔ اُنہوں نے سی ای او سے کہا کہ وہ غور و خوض کے لئے ایک جامع منصوبہ پیش کریں۔
بورڈ نے علاقے کے حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے کے لئے سی اِی او کی طرف سے رِپورٹ کردہ گریننگ اَقدامات کو سراہا۔ بورڈ نے سال 2024-25 ء کے لئے ایک تفصیلی’’سالانہ گرین پلان‘‘ کی بھی منظوری دی۔ بورڈ نے خواہش کی کہ تریکوٹا پہاڑیوں کی ماحولیاتی متحرکیت کے لئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی سروے اور بیجوں کی تقسیم کا آپشن بھی شروع کیا جانا چاہئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بورڈ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسلسل بہتری کو فروغ دینے کے لئے ایک روایتی اور اِختراعی طریقوں سے یاتریوں کے تاثرات کا ایک مضبوط میکانزم تیار کرنے پر زور دیا۔
اِس سے قبل ایس ایم وِی ڈِی ایس بی کے سی اِی او شری انشل گرگ نے شرائن بورڈ کی مختلف سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال اور بورڈ کے گزشتہ میٹنگوں کے مختلف فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔