• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

یوگا کے بین الاقوامی دن 2024 کے 75 دن کی الٹی گنتی شروع

ہونے کے موقع پر یوگا مہوتسو مہاراشٹر کے پونے میں منعقد ہوا

Online Editor by Online Editor
2024-04-07
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
یوگا دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

پونے ۔ 7؍ اپریل:واڈیا کالج اسپورٹس گراؤنڈ، پونے (مہاراشٹر)میں یوگا کے بین الاقوامی دن کی 75 روزہ الٹی گنتی کے جشن کے طور پر منعقدہ ‘یوگا مہوتسو’ میں لوگوں کی زبردست شرکت کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس یوگا مہوتسو کا اہتمام مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، وزارت آیوش، حکومت ہند نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔اس بڑی تقریب میں ہزاروں شرکاء جمع ہوئے اور مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کی مشق میں سرگرمی سے مشغول رہے۔ جوش و خروش اور بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا یہ شاندار مظاہرہ ذاتی اور سماجی بہتری کو فروغ دینے میں یوگا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔اس اہم تقریب کو معزز مہمانوں نے اپنی موجودگی سے رونق بخشی۔
ان میں آیوش کی وزارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب ستیہ جیت پال؛ یوگا ودیا گروکل، ناسک کے صدر اور ممتاز یوگا گرو جناب وشواس منڈلک؛ وزارت آیوش کی ڈائریکٹر محترمہ وجے لکشمی بھاردواج؛ ڈاکٹر ستیہ لکشمی، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی، پونے اور ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ویدیا ڈاکٹر کاشی ناتھ سماگندی شامل ہیں۔ ان کی شرکت نے اس موقع کی اہمیت میں اضافہ کیا، جو یوگا کو فروغ دینے اور افراد اور برادریوں کی بہتری کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس تقریب میں آیوش کی وزارت کے سینئر افسران، ریاستی حکومت اور بہت سے نامور معززین اور ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ستیہ جیت پال، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، آیوش کی وزارت نے کہا کہ ‘‘یہ بے حد خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پونے اس قدیم ماحول میں اس شاندار ‘یوگا مہوتسو’ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یوگا صحت مند اور بہتر کل کی طرف ایک عالمی تحریک ہے۔ انہوں نے لوگوں کی بڑی اجتماع کو بھی سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب وشواس منڈلک، صدر، یوگا ودیا گروکل، ناسک نے کہا کہ ‘‘یوگا ہندوستان کے مالامال ورثے کا ایک حیرت انگیز تحفہ ہے جس نے دنیا کو ایک صحت مند جگہ بننے کے لیے فائدہ پہنچایا ہے۔ یوگا بنیادی طور پر ایک روحانی نظم و ضبط ہے جو ایک انتہائی لطیف سائنس پر مبنی ہے جو دماغ اور جسم کے درمیان ہم آہنگی لانے پر مرکوز ہے۔آج کی بڑی تقریب میں مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی۔ معززین کے خطابات کے بعد مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ماہرین نے ڈائریکٹر، ایم ڈی این آئی وائی کی قیادت میں مشترکہ یوگا پروٹوکول کا براہ راست مظاہرہ کیا۔ اس میں 5000 سے زیادہ یوگا سادھکوں نے بھی مشترکہ یوگا پروٹوکول کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کو آیوش کی وزارت، ایم ڈی این آئی وائی اور دیگر یوگا اداروں کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔انڈین یوگا ایسوسی ایشن نے بھی مہاراشٹر کی اپنی ریاستی شاخ کے ساتھ یوگا کے بین الاقوامی دن کے 75 دن کی الٹی گنتی کے جشن کی حمایت کی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اے ڈی جی پی وجے کمار نے نظم ونسق کی صورتحال اور عام پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

جموں و کشمیر میں درزی کی بیٹی راجوری سے پہلی خاتون جج بنی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
جموں و کشمیر میں درزی کی بیٹی راجوری سے پہلی خاتون جج بنی

جموں و کشمیر میں درزی کی بیٹی راجوری سے پہلی خاتون جج بنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan