• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

سسپنس ختم: راہل گاندھی رائے بریلی سے انتخابی میدان میں، آج نامزدگی، کشوری لال شرما امیٹھی سے امیدوار

Online Editor by Online Editor
2024-05-03
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
سسپنس ختم: راہل گاندھی رائے بریلی سے انتخابی میدان میں، آج نامزدگی، کشوری لال شرما امیٹھی سے امیدوار
FacebookTwitterWhatsappEmail

لکھنؤ: اتر پردیش کی امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں سے کانگریس کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی رائے بریلی سے جبکہ کشوری لال شرما امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ دونوں امیدوار آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ راہل گاندھی کی نامزدگی کے موقع پر ماں سونیا گاندھی اور بہن پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود رہیں گی۔

امیٹھی اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹوں کے لیے کانگریس کے امیدوار کو لے کر کافی دنوں سے بحث چل رہی تھی۔ اب پارٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے دونوں سیٹوں پر صورتحال واضح کی ہے۔ راہل گاندھی رائے بریلی سے سیاسی میدان میں ہوں گے، جب کہ کشوری لال شرما امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ شرما نے جمعرات سے ہی امیٹھی لوک سبھا سیٹ کے لیے اپنی امیدواری کا اشارہ دے دیا تھا۔ وہ طویل عرصے تک سونیا گاندھی کے پرسنل سیکرٹری رہے ہیں۔ گاندھی خاندان سے ان کا پرانا رشتہ ہے۔

کانگریس قائدین سے موصولہ اطلاع کے مطابق گوری گنج میں کانگریس کے مرکزی دفتر میں تیاریاں جاری ہیں۔ راہل گاندھی کے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ نامزدگی کے دوران روڈ شو کی منظوری بھی انتظامیہ سے لی گئی ہے۔ راہل گاندھی 2004 سے لگاتار تین بار امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ رہے ہیں۔ وہ 2019 میں بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی سے الیکشن ہار گئے تھے۔ اس بار وہ رائے بریلی سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی صبح 8.45 بجے دہلی سے روانہ ہوں گے اور صبح 10.30 بجے فرست گنج ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یہاں سے وہ سیدھے رائے بریلی جائیں گے۔ اس کے بعد 12.15 سے 12.45 کے درمیان نامزدگی داخل کی جائے گی۔
کشوری لال شرما نے کانگریس کی یوتھ کانگریس کے ساتھ دیگر تنظیموں میں بھی کام کیا ہے۔ راجیو گاندھی جب وزیر اعظم تھے، انھوں نے یوتھ کانگریس کے ہونہار لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے فروغ کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔ شرما بھی ان میں شامل تھے۔ اس دوران راجیو گاندھی نے کشوری لال کو امیٹھی کا کوآرڈینیٹر بنایا تھا۔ شرما 40 سال سے زیادہ عرصے سے امیٹھی سے وابستہ ہیں۔ انھیں نرم گو اور ملنسار سمجھا جاتا ہے۔ راجیو گاندھی کے بعد سونیا گاندھی نے انہیں رائے بریلی لوک سبھا میں اپنا نمائندہ بنایا۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے میں 14 سیٹوں پر 20 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ان میں امیٹھی اور رائے بریلی کی سیٹیں بھی شامل ہیں۔ آج نامزدگی کا آخری دن ہے۔ امیٹھی اور رائے بریلی گاندھی نہرو خاندان کے روایتی علاقے سمجھے جاتے ہیں۔ اس خاندان کے افراد کئی دہائیوں سے ان نشستوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
امیدوار کے اعلان کے بعد رائے بریلی کے کانگریس دفتر تلک بھون میں ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس پارٹی نے کارکنوں سے جمعہ کو صبح 10.30 بجے مرکزی دفتر میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مغربی بنگال کے گورنر آنند بوس پر خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام

Next Post

پاکستان کانگریس کے شہزادے کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین: پی ایم مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
پاکستان کانگریس کے شہزادے کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین: پی ایم مودی

پاکستان کانگریس کے شہزادے کو وزیر اعظم بنانے کے لیے بے چین: پی ایم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan