• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

بارہمولہ الیکشن، قیدی نے آزاد امیدواروں کی نیند اڑائی

Online Editor by Online Editor
2024-05-18
in اہم ترین
A A
بارہمولہ الیکشن، قیدی نے آزاد امیدواروں کی نیند اڑائی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: بارہمولہ پارلیمانی نشست پر 20 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس الیکشن کے لیے نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز کانفرنس (پی سی) مہم کے دوران روزانہ ایک دوسرے پر تیر کستے رہتے ہیں۔ لیکن گذشتہ دو ہفتوں سے ان انتخابات کی مہم جوئی نے ایک نیا رخ اُس وقت پکڑ لیا جب تہاڑ جیل میں قید سابق رکن اسمبلی عبد الرشید شیخ عرف انجینئر رشید نے کاغذات نامزدگی داخل کیے اور انجینئر رشید کے فرزند اور مداح ان کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
انجینئر رشید کے فرزند ابرار رشید نے اپنی تعلیم کو فی الحال معطل کر دیا ہے اور والد کے لئے انتخابی مہم چلانے لگے۔ 24 برس کے ابرار، کشمیر یونیورسٹی میں باٹینی میں پوسٹ گریجویشن کر رہے ہیں لیکن کشمیر کے سیاسی میدان میں انہوں نے عمر عبداللہ اور سجاد لون کے لئے بڑ چلینج پیدا کیا۔ ابرار رشید نے کپوارہ سے جب مہم شروع کی، اُس وقت اس ضلع میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ اور پیپلز کانفرنس کے امیدوار سجاد لون کے مابین روزانہ لفظی جنگ اور الزام تراشی ہوتی تھی، لیکن ابرار رشید کے میدان میں آتے ہی لوگ انکی ریلیوں میں آنے لگے اور عمر و سجاد کی مہم جیسے بھول ہی گئے۔
انجینئر رشید، ضلع کپوارہ کے لنگیٹ حلقہ اسمبلی سے دو مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2008 اور سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ انجینئر رشید کے متنازعہ اور انوکھے بیانات سے وہ لوگوں میں کافی مقبول ہوئے اور روزانہ سرخیوں میں رہتے تھے۔ انجینئر رشید کو دفعہ 370 کی منسوخی کے چار روز بعد 9 اگست سنہ 2019 کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے ٹیرر فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کیا۔ وہ کشمیر میں پہلے سابق رکن اسمبلی ہیں جن کو ان الزامات میں جیل جانا پڑا۔ انجینئر رشید نے گزشتہ پانچ برسوں سے متعدد مرتبہ ضمانت کے لئے عرضی دائر کی لیکن آج تک وہ اسی کے منتظر ہیں۔
انجینئر رشید کا الیکشن نشان ’’پریشر کوکر‘‘ ہے اور انکی ریلیوں میں لوگ جذبات کے ساتھ امڑ کر آتے ہیں۔ ابرار رشید کی تقاریر میں کوئی سیاست نہیں ہوتی ہے۔ وہ محض لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ انکے پریشر کوکر پر 20 مئی کو بٹن دبانے سے انکے والد تہاڑ جیل سے رہا ہوں گے۔ لوگ انکی تقاریر سے اس قدر محظوظ اور جذباتی ہو رہے ہیں کہ درجنوں نوجوان اور تجار انکی ریلیوں کے لئے گاڑیاں دستیاب رکھتے ہیں۔
ان کی تین منٹ کی تقریر کو سننے کے لئے ہزاروں لوگ منٹوں میں جمع ہو جاتے ہیں۔ تاہم کیا لوگوں کا یہ جم غفیر اور ان ریلیوں میں عوامی حاضری 20 مئی کو ووٹ میں تبدیل ہوگی؟ کیا ’’پریشر کوکر‘‘ نیشنل کانفرنس کے ہل اور سجاد لون کے سیب پر بھاری ہوگا؟ یہ 4 جون کو ہی معلوم ہوگا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے: وحید الرحمان پرا

Next Post

پاک مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرے عوام کے وسائل کے استحصال کا نتیجہ ہے۔ وزارت خارجہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
پاکستان صنعتی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے- ایس جے شنکر

پاک مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرے عوام کے وسائل کے استحصال کا نتیجہ ہے۔ وزارت خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan