• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

نریندر مودی کی حلف برداری، ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت کون کون مدعو؟

Online Editor by Online Editor
2024-06-08
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
نریندر مودی کی حلف برداری، ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت کون کون مدعو؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

نامزد وزیراعظم نریندر مودی اتوار کو دارالحکومت دہلی میں پڑوسی ممالک کے سربراہوں سمیت غیرملکی معززین کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ نریندر مودی حلف برداری کی تقریب کے اگلے دن غیرملکی رہنماؤں سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔
مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔
امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ آج صدر محمد معیزو کئی سینیئر عہدیداروں سمیت نئی دہلی روانہ ہوں گے۔
بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، نیپال، ماریشس اور افریقی ملک سیشیلز کے سربراہان ان ممالک میں شامل ہیں جنہیں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے اور نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال ڈھال پرچندا نے تقریب میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
وزیراعظم پشپا کمال ڈھال پرچندا اور رانیل وکرما سنگھے 9 جون کو دہلی پہنچیں گے جبکہ وزیراعظم حسینہ واجد کا آج پہنچنے کا امکان ہے۔
انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق نیپال کے وزیراعظم اور انڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور اسی دوران نیپال کے وزیراعظم نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کی۔
نئی دہلی نے ان رہنماؤں کو انڈیا کی ’نیبرہُڈ فرسٹ پالیسی‘ کے تحت مدعو کیا ہے۔
اگر مالدیپ کے صدر محمد معیزو انڈیا کا دورہ کرتے ہیں تو یہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین نے مئی 2014 میں مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
نومبر 2023 میں صدر محمد معیزو کے اقتدار میں آنے کے بعد انڈیا اور مالدیپ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔ انہوں نے اپنے ملک سے انڈین فوجیوں کے انخلا کا حکم بھی دیا تھا۔
انڈیا کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرِ قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 293 نشستوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ حزب اختلاف کے انڈیا بلاک نے 234 نشستیں حاصل کیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ماتا کھیر بھوانی میلہ، عید الاضحی کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل نے کشمیر میں پیش رفت اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post
سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل نے کشمیر میں پیش رفت اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نزہت گل نے کشمیر میں پیش رفت اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan