• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

مودی کی تیسری وزارتی کونسل تجربے اور اختراع کا امتزاج ہوگی

Online Editor by Online Editor
2024-06-09
in اہم ترین, قومی خبریں
A A
یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں مکمل، مودی لال قلعہ پر تقریب کی قیادت کریں گے
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کی تیسری وزارتی کونسل میں اتحادیوں کے 20 سے زیادہ نئے چہرے جدت کا عنصر لائیں گے، جب کہ اہم وزارتوں میں پرانے تجربہ کار چہرے اس کی رفتار میں اضافہ کریں گے۔
باخبر ذرائع کے مطابق مسٹر مودی اور ان کی وزارتی کونسل کے 40 سے زیادہ اراکین اتوار کو تقریباً 7.15 بجے راشٹرپتی بھون میں حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ پارلیمنٹ میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی اتحادی جماعتوں کے 20 سے زائد اراکین بھی وزراء، وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور وزرائے مملکت کے طور پر حلف لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق این ڈی اے کی سب سے بڑی اتحادی تیلگو دیشم پارٹی کو کابینہ میں تین اور جنتا دل یونائیٹڈ کو دو سیٹیں مل سکتی ہیں۔ باقی جماعتوں کو ایک ایک جگہ دینے کی بات ہو رہی ہے۔ ایسے میں مودی کی کابینہ میں تجربہ اور اختراع کا امتزاج نظر آنے کا امکان ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے نئے چہروں میں مدھیہ پردیش، کیرالہ، اڈیشہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کچھ پرانے تجربہ کار چہرے بھی ہوں گے۔
وزارت داخلہ، دفاع، خزانہ، امور خارجہ، ریلوے، روڈ ٹرانسپورٹ، اطلاعات و نشریات، شہری ہوا بازی جیسی وزارتیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرانے بڑے چہروں کے پاس رہنے کا امکان ہے، جب کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارتیں، زراعت ، دیہی ترقی، بھاری صنعت، صنعت و تجارت وغیرہ میں بی جے پی اور اتحادیوں کے نئے چہرے نظر آئیں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پرانی کابینہ کے وزراء کے ساتھ اتحادیوں کے وزرائے مملکت بھی بڑی وزارتوں میں نظر آئیں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی نے کل ہی اس کا اشارہ دیا تھا۔ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ حکومت سازی کی دعوت دیئے جانے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو اب ان کے اور ان کی ٹیم کے 10 سال تک حکومت چلانے کے تجربے کا اگلے پانچ سال تک پورا فائدہ ملے گا اور حکومت تیزی سے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا “2014 میں، میں نیا تھا، اب مجھے تجربہ ہو گیا ہے۔ ہندوستان کی عالمی امیج کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اب ہونا شروع ہو گا۔
مسٹر مودی نے کہا ‘یہ پانچ سال عالمی ماحول میں بھی اہم ہوں گے۔ دنیا ایک بحران سے گزر رہی ہے، دنیا نے طویل عرصے کے بعد ایسی خوفناک صورتحال دیکھی ہے۔ ہر ملک کو خوف کے ساتھ چیلنج کا سامنا ہے۔ اتنے بحران کے باوجود ہم سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ابھرے ہیں۔ اب ایک مستحکم حکومت اور پختہ قیادت سے نوجوان نسل اور ریاستوں کو فائدہ پہنچے گا اور عالمی شرکت کا ماحول پیدا ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں لوک سبھا آزادی کے امرت مہوتسو کے بعد پہلی لوک سبھا ہے اور ایک طرح سے یہ نوجوان توانائی اور کچھ کرنے والی لوک سبھا ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے اہل وطن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت کو تیسری بار ملک کی خدمت کا حکم اور موقع دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ ہم وطنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ گزشتہ دو ادوار میں ملک نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے اور معاشرے کے ہر طبقے میں تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔ اس دور میں بھی حکومت اسی تیزی اور لگن کے ساتھ ملک کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کے عام لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہے گی اور مقررہ مدت میں اہداف حاصل کرنے کے لیے توانائی اور وسیع وژن کے ساتھ کام کرے گی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی کی تقریب حلف برداری میں مہمانوں کے استقبال کے لیے راشٹرپتی بھون کا صحن تیار

Next Post

ایس اے سی نےحکومت ہند کو  صنعتی اسٹیٹس کیلئے اراضی منتقل کرنے کی دی منظوری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
Next Post
ایس اے سی نےحکومت ہند کو  صنعتی اسٹیٹس کیلئے  اراضی منتقل کرنے کی دی منظوری

ایس اے سی نےحکومت ہند کو  صنعتی اسٹیٹس کیلئے اراضی منتقل کرنے کی دی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan