• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

انجینئر رشید کی ضمانت پھر سے التواء کا شکار

Online Editor by Online Editor
2024-06-23
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کامیابی سے پرجوش انجینئر رشید ضمانت کے لیے دہلی عدالت کا رخ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر : پٹیالہ ہاؤس عدالت نے ہفتہ کے روز نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کو بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ جواب داخل کرنے کا وقت دیا۔ انجینئر رشید نے لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لیے عبوری ضمانت یا حراستی پیرول کی درخواست دائر کی ہے۔

انجینئر رشید کی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے جج کرن گپتا نے معاملے کو جواب اور سماعت کے لیے یکم جولائی تک موخر کر دیا ہے۔ خصوصی پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے اور جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا، ’’کیونکہ یہ یو اے پی اے کا معاملہ ہے اور ہمیں طریقہ کار تلاش کرنا ہے۔‘‘ جس کے لیے انہوں نے عدالت سے مزید وقت مانگا۔

انجینئر رشید کی طرف سے پیش ہوئے وکیل وکیت اوبرائے نے دلیل دی کہ انجینئر رشید ’’وہ شخص ہے جس نے بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا۔ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور اسے چاہتے ہیں۔ لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں جمہوری طریقے سے لوگوں کی بات حکام تک پہنچائیں۔‘‘ انجینئر رشید نے اپنی ضمانتی عرضی میں کہا ہے کہ ’’آئین کی رو سے میرا حلف لینا ناگزیر ہے، اور میں حلف لینے کے لیے ان سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوں جو واقعی شرمناک ہے۔‘‘

وکیل وکیت اوبرائے نے اس سے قبل کے ایک کیس کا بھی حوالہ دیا جس میں روس ایونیو کورٹ اور پٹنہ ہائی کورٹ نے حکام سے (جیل میں بند) ملزم کو حلف لینے کے لیے انتظامات کرنے کو کہا تھا۔ یاد رہے کہ انجینئر رشید شمالی کشمیر کی لنگیٹ اسمبلی حلقہ کی دو مرتبہ نمائندگی کر چکے ہیں اور اس بار انہوں نے پارلیمنٹ الیکشن میں حصہ لیا اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت سابق وزیر سجاد غنی لون کو شکست دی۔ لوک سبھا نشستوں پر جیت درج کرنے والے امیدواروں کے لیے حلف لینے کے لیے پروگرام کو ترتیب نہیں دیا گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شمالی کشمیر میں دراندازی کی کوشش ناکام

Next Post

NEET-PG کا داخلہ امتحان بھی ملتوی، 23 جون کو ہونا تھا امتحان، پیپر لیک تنازعہ کے درمیان لیا گیا فیصلہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
NEET-PG کا داخلہ امتحان بھی ملتوی، 23 جون کو ہونا تھا امتحان، پیپر لیک تنازعہ کے درمیان لیا گیا فیصلہ

NEET-PG کا داخلہ امتحان بھی ملتوی، 23 جون کو ہونا تھا امتحان، پیپر لیک تنازعہ کے درمیان لیا گیا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan