• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

ہاتھرس بھگدڑ: کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر دہلی سے گرفتار، آج ہاتھرس عدالت میں پیشی

Online Editor by Online Editor
2024-07-06
in قومی خبریں
A A
ہاتھرس بھگدڑ: کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر دہلی سے گرفتار، آج ہاتھرس عدالت میں پیشی
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہاتھرس بھگدڑ: کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر دہلی سے گرفتار، آج ہاتھرس عدالت میں پیشی
نئی دہلی: ہاتھرس واقعہ کے کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کو جمعہ کی رات دہلی میں گرفتار کر لیا گیا۔ ہاتھرس حادثے کے بعد مدھوکر فرار ہو گیا تھا۔ اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔ آج دیو پرکاش مدھوکر کو ہاتھرس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ یوپی کی ہاتھرس پولیس دہلی کے نجف گڑھ-اتم نگر کے درمیان ایک اسپتال پہنچی تھی۔ دیو پرکاش نے ان کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ ہاتھرس پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہو کہ 2 جولائی کو اتر پردیش کے ہاتھرس میں سورج پال عرف بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی تھی اس میں 121 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس بھگدڑ کے بعد حادثے کے کلیدی ملزم دیو پرکاش مدھوکر کی تلاش کی جا رہی تھی۔

وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہم نے سرنڈر کرایا
سپریم کورٹ میں بھولے بابا کی نمائندگی کرنے والے وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ دیو پرکاش مدھوکر نے ایس آئی ٹی اور ایس ٹی ایف کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ میں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم کسی پیشگی ضمانت کا استعمال نہیں کریں گے۔ کوئی درخواست نہیں دیں گے اور نہ کسی عدالت میں جائیں گے، کیونکہ ہم نے کیا کیا ہے؟ ہمارا جرم کیا ہے؟ ہم نے آپ سے کہا تھا کہ ہم دیو پرکاش مدھوکر کو سرنڈر کرایں گے، اسے پولیس کے پاس لے جائیں گے، تفتیش میں حصہ لیں گے۔ ہم نے اسے ایس آئی ٹی اور اتر پردیش پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اب مکمل تحقیقات کی جا سکتی ہے۔ اس کی صحت کا خیال رکھا جائے، وہ دل کا مریض ہے۔ اس کے ساتھ کچھ بھی غلط نہیں ہونا چاہئے۔

دیو پرکاش مدھوکر کون ہے؟
مدھوکر سورج پال عرف بھولے بابا کا کلیدی خادم ہے۔ پروچن سنانے والے بھولے بابا کے وکیل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ مدھوکر نے اتر پردیش پولیس اور ایس ٹی ایف کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے۔ ایڈوکیٹ سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دیو پرکاش مدھوکر دل کے مریض ہیں جو دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ہاتھرس پولیس کو کیا سرنڈر
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوپی پولیس دہلی کے نجف گڑھ اتم نگر میں واقع ایک اسپتال پہنچی تھی، جہاں دیو پرکاش نے ہاتھرس پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہاتھرس پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دیو پرکاش مدھوکر کی ای سی جی رپورٹ نارمل آنے کے بعد وکیل اے پی سنگھ نے یوپی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ہی یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مدھوکر کو دہلی سے گرفتار کیا۔ اس سے قبل پولیس نے اس معاملے میں 6 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

راہل گاندھی نے ہاتھرس متاثرین سے ملاقات کی
قابل ذکر ہے کہ منگل 2 جولائی کو یوپی کے ہاتھرس میں بھولے بابا کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی تھی جس میں 121 لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔ اس معاملے کو لے کر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں۔ اس معاملے میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے ہاتھرس حادثے کے متاثرین کے کئی خاندانوں سے ملاقات کی اور یوپی حکومت سے متاثرین کے خاندانوں کو مناسب اور جلد معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سرینگر میں رواں برس کے آخر تک اسمارٹ واٹر میٹر نصب کئے جائیں گے

Next Post

الیکشن کمیشن 10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈی ای اوز کے ساتھ انتخابی تیاریوں بارے میٹنگ کرے گا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
الیکشن کمیشن 10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈی ای اوز کے ساتھ انتخابی تیاریوں بارے میٹنگ کرے گا

الیکشن کمیشن 10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈی ای اوز کے ساتھ انتخابی تیاریوں بارے میٹنگ کرے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan