• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نئی دلی کی براہ راست حکمرانی میں جموں وکشمیر میں لال فیتہ شاہی عروج پر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-08-02
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ 2015میں بھاجپا کی مخلوط اتحاد والی سرکار کے قیام کیساتھ ہی اگرچہ جموں وکشمیر کے عوام کے مسائل و مشکلات اور سخت ترین چیلنجوں کی شروعات ہوگئی تھی تاہم 5اگست2019کے بعد حالات مزید ابدتر ہوگئے اور گذشتہ 5برسوں کے دوران یہاں کے عوام کا جینا ہر گزرتے دن کیساتھ دوبھر ہوتا جارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ نئی دلی کی براہ راست حکمرانی میں اس تاریخی ریاست پر ایک ایسا افسر شاہی نظام مسلط کیا گیا ہے جہاں لال فیتہ شاہی عروج پر ہے اور عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیدار وں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر میں ایک عوامی منتخبہ حکومت نہ ہونا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے اور یہ غیر جمہوری نظام ملک کے جمہوری کردار پر سوالیہ نشان لگا دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو پہاڑ جیسے مشکلات کا سامنا ہے اور حکومتی سطح پر کہیں پر بھی راحت کاری نہیں ہورہی ہے۔ حکمران صرف عوام کُش اور عوام مخالف فیصلوں اور اقدامات میں مصروف ہیں اور انتظامی سطح پر عوام کیخلاف اعلان جنگ کر کے دکھ دیا گیا ہے۔
این سی صدر نے کہا کہ موجودہ غیر جمہوری دور میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہر ایک رکن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور تنظیم سب سے بڑا سرمایہ ہے اور عوامی اشتراک کے بغیر تنظیم کا وجود قائم نہیں رہ سکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جس کی بدولت یہاں کے عوام مظلوم اور محکوم عوام کو عزت نفس، خود اعتمادی اور خدا اعتمادی کیساتھ ساتھ 80فیصد لوگوں کا زمینوں پر مالکانہ حقوق ملے اور اس میں جموں کے عوام کو بہت زیادہ فائدہ پہنچا اور اُن کی زندگیوں میں بہتری آئی۔
پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر ایک طبقے، ہر ایک خطے اور ہر ایک مذہب سے تعلق رکھنے والوں کیساتھ یکساں سلوک اور مساوات کی بنیاد پر نمائندگی دینا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور ہم نے عمل طور پر اس کا ثبوت پیش۷ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہمارے ایم ایل اے نہیں ہوتے تھے وہاں سے ہم ایم ایل سی کا انتخاب کرکے وہاں کے عوام کو نمائندگی دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہم اپنے اصولوں پر قائم و دائم رہیں گے اور ریاستی درجے کی بحالی کیساتھ ہی قانون ساز کونسل بھی واپس وجود میں آئے گا، جس کے ذریعے پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقوں کو نمائندگی دینے کی کوشش کی جائیگی۔
عمر عبداللہ نے بھی پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کیساتھ ساتھ لوگوں کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاری شروع کردیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈپٹی کمشنر سری نگر نے تمام کوچنگ مراکز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا

Next Post

منشیات کے خلاف جنگ: اننت ناگ میں 2 کروڑ روپیوں سے زیادہ مالیت کا کمرشل کمپلیکس قرق:پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
منشیات کے خلاف جنگ: اننت ناگ میں 2 کروڑ روپیوں سے زیادہ مالیت کا کمرشل کمپلیکس قرق:پولیس

منشیات کے خلاف جنگ: اننت ناگ میں 2 کروڑ روپیوں سے زیادہ مالیت کا کمرشل کمپلیکس قرق:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan