جموں: ضلعی ترقیاتی کمشنر سری نگر نے ضلع کے تمام کوچنگ مراکز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے۔
بتادیں کہ دہلی کے راجندر نگر علاقے میں گزشتہ دنوں یو پی ایس سی کے کئی امیدوار عمارت کے تہیہ خانے میں سیلاب کی وجہ سے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سری نگر نے مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثات کو روکنے کے لئے ضلع کے کوچنگ سینٹرز کا مکمل حفاظتی آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق تمام نجی کوچنگ اداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ معائنہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مقرر کردہ رہنما خطوط پر من وعمل کریں۔
ڈپٹی کمشنر سری نگر نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی تاکہ وہ کوچنگ مراکز پر جا کر وہاں طلبا کو دی جارہی سہولیات اور سیفٹی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کر سکے۔
کمیٹیوں کو وقت مقررہ کے اندرا ندر ضلعی ترقیاتی کمشنر دفتر میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔