• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

اگر وقف ترمیمی بل کو پاس کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کریں گے: میرواعظ

Online Editor by Online Editor
2024-08-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
اگر وقف ترمیمی بل کو پاس کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کریں گے: میرواعظ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،9 اگست(یو این آئی)حریت چیرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے حکومت ہند کی جانب سے پارلیمنٹ میں ترمیمی وقف بل 2024 کے لانے کے عمل کو مسلمانان ہند کے ساتھ ساتھ مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے لئے بھی ہر لحاظ سے پریشان کن قراردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب اس بل کو باضابط قانونی شکل دینے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا اور اگر ضرورت پڑی تو اس حساس معاملے پر ہم جلد ہی متحدہ مجلس علما کا اجلاس طلب کرکے اپنا لاٗحہ عمل طے کریں گے۔
مرکزی جامع سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران میرواعظ نے کہا کہ اس ترمیمی وقف بل میں کئی متنازع دفعات تجویز کی گئی ہیں جس کے تحت اب غیر مسلم بھی وقف بورڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں اور کسی غیر مسلم کو بھی وقف بورڈ کاچیف ایگزیکٹیو آفیسر بنایا جاسکتا ہے جبکہ موجودہ وقف ایکٹ میں کسی کو وقف کا ذمہ دار بنانے کیلئے کم از کم پانچ سال کیلئے مسلمان ہونا ضروری ہے۔
میرواعظ نے کہا ہماری بیشتر مساجد، درگاہیں، خانقاہیں اور امام باڑے وقف بورڈ کے تحت آتے ہیں اور بہت سی وقف مساجد سینکڑوں سال پرانی ہیں اور کچھ کے پاس اس کو ثابت کرنے کیلئے ضروری دستاویزات بھی نہیں ہیں تو کیا ان سب کو سرکاری املاک تصور کیا جائیگا؟۔ دراصل حکومت اس طرح کے قوانین سے وقف کے بنیادی مقاصد کو ہی ختم کرنا چاہتی ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ وقف اراضی کی حتمی حیثیت کے حوالے سے اس بل میں ضلع کلیکٹر یعنی ڈی سی کو اختیارات حاصل ہونگے اور وہی اس بات کا مجاز ہوگا کہ یہ زمین سرکاری ہے یا وقف جائیداد ہے۔ اصل میں بدقسمتی سے اس طرح کے قوانین سے حکومت کا ایجنڈا مسلمانوںکو کمزور کرنا، طاقت سے محروم کرنا اور انہیں اپنے انتخابی مقاصد کیلئے Polarizing agent کے طور پر استعمال کرنا ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمیں حکومت ہندوستان کی جانب سے کئے جارہے اقداما ت سے چوکنا رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے قومی اور ملی مفادات کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اور اگر حکومت ہندوستان ان امتیازی قوانین کو پاس کرتی ہے تو جموں وکشمیر کے مسلمان اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پلوامہ میں اسکول اور کھیل کے میدان کے نام بدلے گئے

Next Post

حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا:چیف الیکشن کمشنر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا:چیف الیکشن کمشنر

حتمی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے بعد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا:چیف الیکشن کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan