• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

آزاد امیدواروں کی بھرمار بی جے پی کی سازش: عمر عبداللہ کا الزام

Online Editor by Online Editor
2024-09-07
in اہم ترین
A A
آزاد امیدواروں کی بھرمار بی جے پی کی سازش: عمر عبداللہ کا الزام
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل (جموں کشمیر) : نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکز سرکار جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں ان کے خلاف آزاد امیدواروں کو کھڑا کر رہی ہے تاکہ انہیں خاموش کیا جا سکے۔ عمر عبداللہ نے کہا: ’’جتنے بھی آزاد امیدوار ہیں، وہ بی جے پی کی پشت پناہی پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔‘‘
گاندربل میں انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدواروں کی فوج ایک اتفاق نہیں بلکہ سوچی سمجھی پلاننگ ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے اس حوالہ سے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی جانتی ہے کہ اگر چند ہی آزاد امیدوار الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ سبھی بی جے پی کی جھولی میں ہیں آئیں گے اور ان کی ہی مدد سے بی جے پی جموں کشمیر میں حکومت قائم کرنا چاہتی ہے۔‘‘
عمر عبداللہ نے عوام سے ’’جوق در جوق ووٹ ڈالنے کی اپیل‘‘ کرتے ہوئے کہا: ’’یہ الیکشن ہر ایک جماعت، ہر شہری اور ہر لیڈر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ جو کچھ ہمارے ساتھ 5اگست 2019میں کیا گیا، اس کا جواب ووٹ کی صورت میں دیں۔‘‘
واضح رہے کہ عمر عبداللہ گاندربل سمیت بڈگام اسمبلی نشست سے اسمبلی الیکشن میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل عمر عبداللہ ایک مرتبہ گاندربل اسمبلی نشست سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اسی نشست پر سال 2002میں پی ڈی پی کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ عمر عبداللہ نے رواں برس لوک سبھا انتخابات میں بھی شرکت کی تھی تاہم انہیں جیل میں بند انجینئر رشید کے ہاتھوں قریباً پونے دو لاکھ ووٹوں سے شکست ہوئی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نئی سیاسی نبض کی ضابطہ کشائی

Next Post

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan