• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

آزاد امیدواروں کوووٹ ڈالنا اور بی جے پی کو ووٹ ڈالنا ایک جیسی بات ہے:عمر عبداللہ

Online Editor by Online Editor
2024-09-08
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
آزاد امیدواروں کوووٹ ڈالنا اور بی جے پی کو ووٹ ڈالنا ایک جیسی بات ہے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جن لوگوں نے دلی والوں کے ساتھ سودا کیا ہے وہ نہ یہاں کے عوام کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کی ترجمانی کرسکتے اور نہ ہی مطالبات کو پورا کرنے کے اہل ہونگے.
انہوں نے کہا کہ دلی والوں کےساتھ کون کون ہے اس کا خلاصہ کل وزیر داخلہ نے جموں میں اپنی تقریر کے دوران صاف کردیا۔
انہوں نے کہا ”وزیر داخلہ نے کل صاف الفاظ میں کہا کہ وہ کس کس جماعت کیساتھ حکومت نہیں بنائیں گے اور اس میں انہوں نے بہت سی سیاسی جماعتوں کا نام نہیں لیا ، جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی واضح ہوگیا۔
ٓٓانہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ صاحب نے نہ اپنی پارٹی کا نام لیا، نہ پیپلز کانفرنس کا نام لیا، نہ یہاں گاندربل کی ایک پارٹی کا نام لیا اور انجینئر رشید کی پارٹی کا نام پر بھی موصوف خاموش رہے اور اس بات کی بھی وضاحت کی سیٹیں کم پڑھنے کی صورت میں ہم آزاد اُمیدواروں سے حمایت لیں گے۔
اس کا صاف مطلب ہے کہ جن پارٹی کا نام وزیر داخلہ نے نہیں لیا اُن کو ووٹ ڈالنا اور بی جے پی کو ووٹ ڈالنا ایک جیسی بات ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی جموں وکشمیر میں صرف ایک شخص کو خاموش کرنا چاہتی ہے اور وہ میں ہوں۔ پارلیمانی انتخابات میں ایک قیدی کو میرے خلاف الیکشن لڑوا کر اُس کیلئے جذبات کی بنیاد پر ووٹ مانگنے گئے اور اب جب میں نے اسمبلی الیکشن لڑنے کیلئے گاندربل سے فارم بھر تو زینہ پورہ کے ایک اور قیدی کو یہاں لاکر میرے خلاف میدان میں اُتارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ زینہ پورہ میں اُس کے کاغذات مسترد کئے گئے اور کہا گیا جاکر عمر عبداللہ کیخلاف الیکشن لڑو۔ اتنے پر ہی بس نہیں ہوئی بلکہ میری دوسری کانسچونسی بیروہ سے بھی اس قیدی کے کاغذات داخل کئے گئے کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ میں وہاں سے بھی الیکشن لڑونگا ۔ ہمارے خلاف ہی سازشیں کیوں ، اس بات پر غور کرنا ضروری ہے۔
عمر نے کہا:’ہم کو اس لئے نشانہ بنایا جارہاہے کیونکہ ہم جب بات کرتے ہیں تو یہاں کے عوام کے جذبات اور احساسات کی بات کرتے ہیں یہاں کے عوام کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کی بات کرتے ہیں ، ہم یہاں کے عوام کے حقوق کی بحالی کی بات کرتے ہیں اور ہم ان لوگوں کیساتھ سودا کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ نئی دلی یہاں آزاد اُمیدواروں کو جتوانے میں لگی ہوئی لیکن یہ آزاد اُمیدواروں یہاں کے عوام کا کوئی بھلا نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا کوئی آزاد اُمیدواروں آپ کا بجلی فیس کم کرسکتا ہے؟ کیا کوئی آزاد اُمیدوار پسماندہ طبقوں کو مفت گیس سلینڈر دے سکتا ہے؟کیا ایک آزاد اُمیدوار نوجوانوں کو روزگار دینے کا اہل ہوسکتا ہے؟
یہ آزاد اُمیدوار اور نت نئی سیاسی جماعتوں صرف ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے میدان میں اُتارے گئے ہیں، اور اگر بی جے پی کو حکومت بنانے کیلئے سیٹوں کی ضرورت پڑے تو ان کی حمایت لی جاسکتی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی کشمیر میں کل 47 میں سے نصف سیٹوں پر ہی امید وار کھڑا کرے گی

Next Post

رینگتا جہنم

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
خالد

رینگتا جہنم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan