• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, جون ۸, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کیلئے بات چیت لازمی ہے: میر واعظ عمر فاروق

Online Editor by Online Editor
2024-11-19
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
میر واعظ عمر فاروق  ‘ذاتی’ دورے پر دہلی جانے کی اجازت دی گئی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

سری نگر: میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سیاسی پہلو کے حل کے لئے معنی خیز بات چپت کو آگے بڑھانا لازمی ہےانہوں نے ساتھ ہی کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل ہی طرف لے جایا جائے، ہم غیر یقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے ہیں میر واعظ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا انہوں نے کہا: ‘مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں بندوق یا تشدد سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے ہماری طرف سے بار بار یہ کوشش رہتی ہے کہ کشمیر کے سیاسی پہلو کو حل کرنے کے لئے بات چیت کا عمل آگے بڑھنا چاہئے ‘۔
ان کا کہنا تھا: ‘کشمیر میں نئی حکومت بنی ہے لوگوں کے روز مرہ کے مسائل کو حل کرنا اس حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن جہاں تک کشمیر کے سیاسی پہلو کا تعلق ہے تو اس کے لئے نئی دلی کو اپنی سوچ بدلنی چاہئے ‘۔
عمر فاروق نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کی طرف لے جایا جائے ہم غیر یقینی صورتحال میں نہیں رہنا چاہتے ہیں، ہم کشت و خون نہیں چاہتے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سرحدوں پر جنگ بندی سے دونوں طرف رہنے والے لوگوں کو راحت نصیب ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک اچھی بات ہے ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک مزید آگے بڑھیں اور دونوں کے درمیان تجارت، بس سروس دوبارہ شروع ہوجائے ‘۔انہوں نے کہا: ‘دو ہفتے قبل ہمارے خاندان کے ایک بزرگ سرحد پار انتقال کرگئے لیکن ہم موجودہ صورتحال کے باعث وہاں نہیں جا سکے ‘۔میر واعظ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بڑھ گیا تھا اور لوگوں کو بھی فائدہ ہوا تھا لہذا اس کو دوبارہ بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ مرکزی حکومت کے ہاتھوں میں ہے اگر وہ مثبت اشارہ دیتے ہیں تو جموں وکشمیر کی قیادت بھی اس کو آگے بڑھائے گی ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی قیادت بھی سمجھتی ہے کہ معاملات کو گفت و شنید سے حل کرنے کی ضرورت ہے ‘۔
بلڈوزر پالیسی کے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے کےبارے میں پوچھے جانے پر عمر فاروق نے کہا: ‘ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، من مانی کی بنیاد پر ایک کمیونٹی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا تھا ‘۔انہوں نے کہا: ‘اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وقف ایکٹ کے حوالے سے جے پی سی بنایا گیا ہے ہم نے جے پی سی کے ذمہ داروں کو ایک خط بھیجا ہے ‘۔ان کا کہنا تھا: ‘امید ہے کہ ہمیں اپنے تحفظات ان تک پہنچانے کے لئے وقت دیا جائے گا ‘۔انہوں نے کہا: ‘وقف ایک شرعی مسئلہ ہے اس میں حکومت کی مداخلت بے جا ہے تاہم اس میں بہتری کے لئے اقدام کئے جائیں گے ‘۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں سردیوں کا راج شروع، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ

Next Post

کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post

کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan