• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

لفٹینٹ گورنر نے شری لال بہادرشاستری ڈگری کالج ، گونڈہ اتر پردیش میں ستیہ دیو سنگھ کی یادگاری تقریب میں شرکت کی

Online Editor by Online Editor
2024-12-17
in اہم ترین
A A
لفٹینٹ گورنر نے شری لال بہادرشاستری ڈگری کالج ، گونڈہ اتر پردیش میں ستیہ دیو سنگھ کی یادگاری تقریب میں شرکت کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سابق ممبر پارلیمنٹ اور سینئر بی جے پی لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کیا

اتر پردیش :لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے اتر پردیش کے شری لال بہادر شاستری ڈگری کالج گونڈہ میں پرتیبھا سمن سماروہ کے دوران نوجوانوں کو مبارکباد دی اور ان سے بات چیت کی ۔
یہ تقریب سابق ممبر پارلیمنٹ اور سینئر بی جے پی لیڈر شری ستیہ دیو سنگھ کی برسی کی یاد میں منعقد کی گئی تھی ۔ یادگاری تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے شری ستیہ دیو سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قوم کیلئے ان کی وقف خدمات اور عوامی بھلائی کے عزم کو یاد کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ستیہ دیو سنگھ ایک بڑے قابل احترام رہنما تھے جنہوں نے چار دہائیوں سے زیادہ پر محیط عوامی کیرئیر میں مختلف صلاحیتوں میں خود کو ممتاز کیا ۔ وہ مستقبل کی ضرورتوں اور ہندوستان کو درپیش چیلنجوں کو سمجھتے تھے اور سماجی مساوات اور سب کیلئے مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بنا کر حل فراہم کرنے کیلئے پرعزم رہے ۔ ‘‘
اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی کی رہنمائی میں پچھلے کچھ برسوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہا کہ وژنری نیشنل ایجوکیشن پالیسی ہماری مستقبل کی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نالج کنیکٹیویٹی ، ہنر مندی ، انٹر پرنیور شپ اور پائیدار ترقی پر توجہ دینے نے ہندوستان کو دنیا کا نیا گروتھ انجن بنا دیا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مستقبل کی افرادی قوت کی استعداد کار بڑھانے اور ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں تعلیمی اداروں کے اہم رول پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں اور انہیں کلاس روم سے باہر سیکھنے کو فروغ دینا چاہئیے ۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 مسلسل بدلتے ہوئے منظر ناموں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے صلاحیت کی تعمیر پر زور دیتی ہے ۔ اس نے کالج کے کیمپس کو نئی دریافتیں ، نئی ایجادات کرنے کا حوصلہ دیا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں این ای پی 2020 کے ساتھ مل کر ایک ساز گار ماحول تیار کرنے کیلئے ضروری اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے جہاں طلباء حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مہارتیں اور اقدار حاصل کریں ۔
انہوں نے کہا ہم آج سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہیں لیکن ہمارا چیلنج یہ یقینی بنانا ہے کہ 2047 تک عالمی جی ڈی پی میں ہندوستان کا حصہ ایک چوتھائی سے زیادہ ہو ۔
لفٹینٹ گورنر نے ایجادات اور تحقیق کو فروغ دینے اور تعلیمی اداروں میں بین الضابطہ تعلیم کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے اپنی قیمتی تجاویز بھی دیں ۔
ہر اعلیٰ تعلیمی ادارے کو چار اہم پہلوؤں رسائی ، مساوات ، معیار اور نتیجہ پر توجہ دینی چاہئیے اور طلبہ میں سائنسی سوچ ، تجسس اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اخلاقی قیادت کیلئے تیار رہنا چاہئیے اور دوسروں کو بھی معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی ترغیب دینا چاہئیے ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے شری لال بہادر شاستری ڈگری کالج میں شاستری پویلین کا بھی افتتاح کیا اور ستیہ سروج فاؤنڈیشن کی اشاعت جاری کی ۔
اس موقع پر مسز نیہا شرما صدر شری لال بہادر شاستری ڈگری کالج منیجنگ کمیٹی ، مسز ورشا سنگھ کالج کی انتظامی کمیٹی کی نائب صدر ، ستیہ سروج فاؤنڈیشن کے ممبران ، ممتاز شہری ، فیکلٹی ممبران اور کالج کے طلباء موجود تھے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیر اعلیٰ نے ’ٹھنڈی کھوئی بس ٹرمنل‘ کا معائینہ کیا

Next Post

ہندواڑہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ضبط

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
ہندواڑہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ضبط

ہندواڑہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan